دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

آج سے اس قدر ماہوار یعنی ماہ بماہ دیا کرے،اور مہینہ گزرگیا کہ اس نے نہ دیا توایك طلاق رجعی ہوگی عدّت کے اندر اُسے رجوع کااختیار ہے اگر پہلے کبھی دو٢طلاقیں نہ دے چکا ہو ورنہ تین طلاقیں ہوگئیں اور بے حلالہ نکاح نہ ہوسکے گا۔واﷲتعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٢١٩:                                              از موضع بھر تول ضلع بریلی مسئولہ نظام علی صاحب                     ٤ ربیع الآخر ١٣٣٩ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مسمی بدلو کا نکاح مسماۃ کامنی سے عرصہ تین برس کا ہُوا تھا کوئی اولاد پیدا نہیں ہوئی،عرصہ ڈھائی سال کا ہوا کہ بدلو ملازم ہوکر ڈیرہ اسمٰعیل خاں چلاگیا،خبر گیری نان نفقہ کی چھوڑدی،جب اُس کی بیوی کے ورثانے یعنی والدہ اور خالو نے خط بنابرخبر گیری نان نفقہ کے روانہ کئے تو اُس نے اُس کے جواب میں خط روانہ کیاکہ میں نے مسمّی کو طلاق دی اوراُسے زوجیت سے چھوڑدیا،چنانچہ مزیداحتیاط والدہ خالو مسماۃ کامنی نے تھانے میں رپٹ لکھالی اور خط دکھلادیا اور ایك تار معرفت تھانہ دارروانہ کیا،تار کا جواب بذریعہ خط بیرنگ کے دیا کہ میں نے مسماۃ کو طلاق دے دی،پھر تیسرا خط آیا اس میں بھی یہی لفظ تحریر ہیں کہ ہم نے مسماۃ کامنی کو طلاق دے دی،اب یہ طلاق شرعی ہُوئی یانہیں ؟ تیسرے خط میں ہی لفظ تحریر ہیں کہ میری طرف سے تین دفعہ طلاق ہے اب ہمارے پاس خط نہ بھیجنا'اب تار پھر دیا تب بھی جواب طلاق کادیا۔

الجواب:

اگر کامنی کو واقعی صحیح اطمینان ہے کہ یہ خطوط بدلو ہی کے لکھے ہوئے ہیں تو وُہ اپنے آپ کو تین طلاقوں سے مطلّقہ سمجھے اور بعد عدّت نکاح کرسکتی ہے لیکن اگر وُہ آیا اور اُن خطوط کے لکھنے سے منکر ہوا تو بغیر شہادت گواہانِ عادل طلاق ثابت نہ ہوگی اور نکاحِ ثانی رَد کردیا جائے گا۔واﷲتعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٢٢٠:                             از رنگپور مسئولہ محمد یونس                           ١١رمضان شریف ١٣٣٩ھ

(١)اگر زوجین میں طلاق کی بابت اختلاف ہوخاوند منکر اور بی بی طلاق کا ثبوت دینا چاہتی ہو تو ثبوت کا کیا طریقہ؟
(٢)جانبین میں شاہدین موجود ہوں مطلّقہ کے شاہد کی گواہی دیں اور خاوند کے اس بات پر کہ مطلّقہ نے بعد طلاق اُن سے کہا ہے کہ خاوند نے طلاق دینا چاہا تھا مگر نہ دی تو اب کون سی بات قابلِ سماعت ہے؟
بینواتوجروا

الجواب:

بحالتِ اختلاف طلاق کا ثبوت گواہوں سے ہوگا اور دو٢ گواہ عادل شرعی شہادت بروجہ شرعی ادا


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن