30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فکالخطاب[1]۔ |
طلاق کی طرح نافذ العمل ہوگا۔(ت) |
فتاوٰی قاضی خاں وعالمگیری میں ہے:
|
ان ارسل الطلاق فکما کتب یقع وتلزمھا العدۃ من وقت الکتاببۃ وان علق بمجیئ الکتاب فمالم یجیئ الیھا لا [2]اھ ملخصًا۔ |
اگر تحریری طلاق بھیجی ہوتو جو کچھ اس میں لکھا ہے اتنی طلاقیں واقع ہوجائیں گی،اور تحریر کے وقت سے عدّت شمار ہوجائے گی اور اگر طلاق کو خط ملنے پر معلّق کیا ہوتو آنے سے پہلے طلاق نہ ہوگی اھ ملخصًا۔(ت) |
خانیہ میں ہے:
|
رجل قال لغیرہ اخبر امرأتی بطالقھا اوقل لھا انھا طالق طلقت للحال کما لوقال اکتب الٰی امرأتی انھا طالق٣[3] اھ ملخصًا۔ |
ایك شخص نے دوسرے کو کہا کہ میری بیوی کو طلاق کی اطلاع دے دو،یا کہا کہ میری بیوی کو کہو کہ وہ طلاق والی ہے،تو اسی وقت سے طلاق ہوگی،جیسے کسی نے کہا تُومیری بیوی کو لکھ کر وُہ طلاق والی ہے،تواسی وقت طلاق ہوجائے گی اھ ملخصًا(ت) |
ہدایہ میں ہے:
|
لان الکتاب یشبہ الکتاب فلایثبت٤[4]۔ |
تحریر،تحریر کے مشابہ ہوتی ہے لہذا معتبر نہ ہوگی۔(ت) |
اس مسئلہ کی باقی تحقیق ہمارے فتاوٰی میں ہے۔واﷲتعالٰی اعلم
مسئلہ ٢١٦:از ملك چھتیس گڈھ شہر رائپور محلہ بیجناتھ باڑہ مکان منشی رحیم بخش عرضی نویس مرسلہ منشی محمد اسحٰق صاحب ١٠ رجب ١٣١٢ھ
بخدمت سراپا برکت جناب فیض مآب علوم سبحانی ومعدن یزدانی جامع فروع واصول مولٰنا صاحب
[1] ردالمحتار باب کتاب القاضی الی القاضی داراحیاء التراث العر بی بیروت ٤/٣٥٣
[2] فتاوٰی ہندیہ الفصل السادس فی الطلاق بالکتابۃ نورانی کتب خانہ پشاور ١/٣٧٨،فتاوٰی قاضی خاں فصل فی الطلاق بالکتابۃ نولکشور لکھنؤ ٢/٢١٨
[3] فتاوٰی قاضی خاں کتاب الطلاق الفصل الاول فی صریح الطلاق نولکشور لکھنؤ ٢/٢١٠
[4] ہدایہ کتاب القاضی الی لقاضی مطبع یوسفی لکھنؤ ٣/١٣٩
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع