دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

آپ کا کیا ارشاد ہے۔ت)زید کہتا ہے کہ میں نے دو٢ طلاق اپنی زوجہ کودی ہیں،اور زوجہ کہتی ہے کہ مجھے علم طلاق دینے کا نہیں ہے،اور گواہ کہتے ہیں کہ زید نے اپنی زوجہ کوتین طلاق دی ہیں۔آیا قول زید کا معتبر ہوگا یاگواہوں کا؟مع تصحیح نقل بیان فرمائیے فقط۔

الجواب:

اگر دو٢ مرد یا ایك مرد دو٢ عورتیں نماز پرہیز گار ثقہ عادل قابل قبول شرع گواہی شرعی دیں گے تو تین طلاقیں ثابت ہوجائیں گی،زید کا انکار نہ سُنا جائے گا،اوراگر ایسے گواہ نہیں تو زید سے قسم لی جائے گی،اگر اس نے قسم کھانے سے انکار ردیا جب بھی تین طلاقیں ثابت ہوجائیں گے،اور اگر قسم کھالے گاکہ میں نے صرف دو٢ ہی طلاقیں دی ہیں تیسری طلاق نہ دی تو دو ہی ثابت ہوں گی،پر اگر جھوٹی قسم کھالی تو اس کا وبال زید پر ہوگا عورت الزام نہیں،گواہ شرعی نہ ہوں تو قسم لینے کے لئے عورت کا گھر میں اس سے قسم لے لینا کافی ہوگا۔

والمسائل کلھا منصوص علیھا فی کتب المذہب کالدرالمختار وغیرہا۔واﷲسبحٰنہ تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔

یہ تمام مسائل مذہب کی تمام کتب میں واضح مذکور ہیں،جیسا کہ درمختار وغیرہا میں۔واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم(ت)

مسئلہ ٢١٣:             محمد ارشاد علی صاحب معلّم درجہ اوّل عربی مدرسہ عالیہ ریاست رام پور

کیا فرما تے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص نے لوگوں کے رُوبرو صرف یہ کہا کہ فلاں و طلاق۔زوجہ وغیرہ کس کا نام نہیں لیا پھر کہا"عزیزالرحمٰن کے باپ کی بیٹی فلاں کو طلاق"بلا ذکر نام زوجہ کے اوراس کے اور اس شخص کے،علاوہ مطلق کی بی بی کے اور بھی کئی بیٹیاں ہیں،بعد کو جب ایك شخص نے کہا یہ فلاں فلاں کیا کہتا ہے،تب کہا"آمنہ خاتون کو طلاق"،اور اس کی بیوی کا نام آمنہ خاتون ہے،غرض پہلے جو طلاق مطلق اور مبہم تھی اس کو اقرار ِثالث میں بالکل متعین کرکے بیان کیا ہے تو اس صورت میں اسکی بی بی پر کتنی طلاقیں واقع ہوگئیں؟جواب مدلّل کتبِ فقہ سے مرحمت ہو۔

الجواب:

صورتِ مذکورہ میں تین طلاقیں واقع ہوگئیں وقد فسر المبھم فنصّہ بعض السوال(اس نے مبہم کی تفسیر اپنے سوال کے ایك حصّہ میں کردی ہے۔ت)واﷲتعالٰی اعلم۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن