دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

ویحتمل الحلف بطلاق غیرھا فالقول قولہ[1]۔

قسم میں بیوی کی طلاق کا ذکر نہیں کیا تو احتمال ہوسکتا ہے کہ غیر عورت کی طلاق کی قسم ہو،لہذاخاوند کی وضاحت قابلِ قبول ہوگی۔(ت)

بالجملہ صورتِ مستفسرہ میں اگر عمرووہندہ وصفیہ کا بیان صحیح بھی ماناجائے تاہم کسی طرح تین طلاقیں ہونا ثابت نہیں البتّہ اگر واقع میں زید نے ایّامِ عدّت کے اندر انشائے طلاق حرہ کی نیّت سے دوبار بھی جملہ مذکورہ کہا یا اگر پہلے دوطلاقیں دی تھیں توایك ہی بار بہ نیتِ ایقاع طلاق کہا ہوتو عنداﷲحرہ پر طلاق مغلظ ہوگئی اگر زید غلط انکارکرے گا مفتی کا فتوٰی نفع نہ دے گا اﷲسے ڈرے اور جو امر واقع ہو اس پر عمل کرے۔واﷲسبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٢١١:                                از صدر بریلی                             ١٥ محرم الحرام ١٣٢٤ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زوج کہتا ہے کہ میں نے طلاق نہیں دی،اور بیوی کہتی ہے کہ دی،اور دونوں قسم کھاتے ہیں،اور زوجہ ایك کاغذپیش کرتی ہے کہ جس میں طلاق لکھی ہوئی ہے آیا اس صورت میں طلاق واقع ہوگی یانہیں؟ بینواتوجروا۔

الجواب:

مرد کی قسم معتبر ہے،عورت کی قسم فضول جب گواہ نہیں مرد کو اقرار نہیں اس کاغذ کو وُہ اپنا لکھا مانتا نہیں،توطلاق ہرگز ثابت نہ ہوگی،ہاں اگر واقع میں طلاق دے دی ہے اور جُھوٹ انکار کرتا ہے تو اس کا وبال اور سخت عذاب اس پر ہے،عورت خوب جانتی ہے کہ اس نے طلاق دے دی تھی،تواگر وہ طلاق رجعی تھی توکچھ حرج نہیں اور اگر بائن تھی تو عورت کو اس سے کہناچاہئے کہ تُونے طلاق نہیں دی سہی ازسرِ نو نکاح میں کیا حرج ہے،اور مرد کو چاہئے کہ تجدید نکاح کرلے،اور اگر عورت جانتی ہے کہ وہ تین طلاقیں دے چکا ہے تو جس طرح ممکن ہو اس سے بھاگے نجات حاصل کرے اپنا مہر وغیرہ چھوڑنے کے بدلے اس سے طلاق مل سکے تو یُوں لے،نہ ہوتو عذاب اس پر رہے گا جب تك یہ خود اس کے پاس جانے کی رغبت نہ کرے گی۔واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٢١٢:                              از شہر بریلی ذخیرہ مرسلہ کرامت حسین

ماقولکم ایھاالعلماء رحمکم اﷲتعالٰی(اے علماء کرام،اﷲتعالٰی آپ پر رحم فرمائے،


 

 



[1] فتاوٰی بزازیۃ علی ہامش الفتاوٰی الہندیۃ کتاب الایمان نورانی کتب خانہ پشاور ٤/٢٧٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن