30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فلامخالفۃ فیہ لمسألۃ خیار التعیین خلافا لما فھم العلامۃ الشامی اما ھھنا فکل کلمۃ علی واحدۃ وکل تحتمل کل امرأتہ ولاترجیح فالیہ البیان فان شاء جمع الکل علی کل رجعیۃ اذلا اصل ھٰینا موصوفا بالبینونۃ وبہ انحل مافی ردالمحتار، وباﷲالتوفیق، واﷲتعالٰی اعلم۔ |
بیوی کو ایك ایك بائنہ طلاق ہوگی،اور یہی زیادہ صحیح ہے اھ اقول(میں کہتا ہوں)مگر یہ اس صُورت میں ہے جب خاوند نے بیویوں میں کسی کو معیّن نہ کیا ہو اور اگر اس نے تینوں بیویوں سے ایك کو واضح طور معیّن کرلیا تو پھر ایك کو ہی تین طلاقیں ہوں گی،لہذا یہ صورت،تعین کے اختیار والے مسئلہ کے مخالف نہیں،یہ ابت علّامہ شامی کے فہم کے خلاف ہے،لیکن یہاں زیر بحث مسئلہ میں تو ہر طلاق علیحدہ ذکر کی گئی ہے جو کہ ہر بیوی کے لئے ہوسکتی ہے اور کوئی وجہ ترجیح نہیں ہے لہذاخاوند کو ہی بیان کا حق ہوگا،وُہ چاہے تو سب کو طلاقیں ایك کے لئے بیان کرے اگر چاہے تو ان طلاقوں کو متعدد بیویوں پر متفرق کردے،اگر اس نے متفرق کردیں تو پھر ہر ایك کو طلاق رجعی ہوگی کیونکہ یہاں طلاق کو بائنہ سے موصوف نہیں کیا گیا،او اس تقریر سے ردالمحتار میں ذکر کردہ اشکال حل ہوگیا،اور توفیق اﷲتعالٰی سے ہی حاصل ہے، واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ٢٠٩: ٢٣ ربیع الآخرشریف ١٣١٢ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید کی دو٢ زوجہ ہیں چھمی اور بشیرن،اور اس نے دو٢بار یا تین بار کہا میری عورت پر طلاق،اور کسی کا نام نہ لیا تو اُن میں کس پر اور کتنی طلاقیں پڑیں گی،بینواتوجروا
الجواب:
صورتِ مستفسرہ میں یا تو وُہ دونوں عورتیں مدخولہ ہوں گی یا دونوں غیر مدخولہ یا ایك مدخولہ ایك غیر مدخولہ،اور ہر صورت میں یا تو ایك کی تخصیص کرے گا کہ میں نے اسی کو طلاقیں دی تھیں یا دونوں کودینا بتائے گا تویہ چھ صورتیں ہوئیں اور بہر تقدیر مذکور دوبار کہا یا تین بار تو مجموع بارہ١٢ ہیں جن میں یہ جگہ مدخولہ کے اس لحاظ سے کہ اسے پہلے ایك طلاق دے چکا ہے یا دو٢یانہیں چالیس٤٠ عــــہ بلکہ
عــــہ:دونوں مدخولہ ہونے میں چھ٦ صورتیں ہیں کہ دونوں١سادہ ہوں یعنی اس سے پہلے کسی کو کوئی طلاق نہ دی تھی(باقی اگلے صفحہ پر)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع