دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

الجواب :

عورت کے دونوں بھائی اور ملازم ان تینوں شخصوں میں اگر دو٢ ثقہ عادل قابل قبول شرع ہیں تو تین طلاقیں ہوگئیں عورت بے حلالہ نکاح میں نہیں آسکتی بشرطیکہ بھائیوں نے اسے آنکھ سے دیکھا ہو اور اس کے قول مذکور کو کان سے سُنا اور اگر وُہ گھر ہی میں رہے اور یہ باہر ہی رہا تو محض شناخت آواز پر شہادت نہیں ایك طلاق سے زائد ثابت نہ ہوگی پھر اگر واقع میں تین بار"دی"کا لفظ کہا تو اس پر فرض ہے کہ اسے چھوڑدے اور بے حلالہ ہاتھ نہ لگائے اگر خلاف کرے گا مبتلائے زناہوگا اور مستحق عذاب شدید،واﷲعلٰی کل شیئ شہید،واﷲتعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٢٠٨:            تحصیل کچھا نینی تال مرسلہ عبدالغنی صاحب                    ١٧رمضان المبارك ١٣٣٧ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید کی دو٢ منکوحہ ہیں ہندہ،زینت۔ہندہ نے چاہا کہ زینب زوجہ ثانیہ کو طلاق ہوجائے زید کو اہلِ دِہ نے بہت ڈرایا دھمکایامگر زید نے ہرگز نہ مانا زینب کو طلاق نہ دی ان مغویانِ دہ نے پٹواری دِہ سے کہ از قوم ہنود تھا ساز کرکے طرح طرح کے نقصان مالی وجانی منجان کچہری کے اندیشہ پیداکردیا اورکہا تمہاری سلامتی اسی میں ہے کہ تم اپنی عورت زینب کو طلاز دے دو اور یہ کلمات اُس پٹواری سے پُورا مخوف ہوکر کہا کہ میں نے اپنی بی بی کو طلاق دے دی تین مرتبہ اس کلمہ کا اعادہ کیا اورکرایا مگر یہ لفظ طلاق سے ثابت نہ ہُوا کہ کون سی بی بی کو زید سے مرد ہنود پٹواری نے طلاق دلوائی،بعد تھوڑی دیر کے جبکہ جلسہ منتشر ہوگیا پٹواری نے زید سے دریافت کیا کہ تم نے اپنی کون سی بی بی کو طلاق دی زید نے کسی کا کچھ نام بھی نہیں لیا اور کسی عورت کی طرف اشارہ بھی نہ کیا اس صورت میں طلاق ہوئی یانہیں اور زید شوہر اورزینب زوجہ کو باہم کیا کرنا چاہئے؟

الجواب:

جبکہ زیدنے تین بار جُداجُدا یہ لفظ اپنی زبان سے کہے کہ"میں نے اپنی بی بی کو طلاق دی"اگر چہ ڈرانے دھمکانے جبر واکراہ سے اگرچہ وہ کہلوانے والا ہندو یا کوئی تھا اس پرتین عدد طلاق ضرور لازم آئی اگر اس کی مراد زینب تھی تو زینب پرتین طلاق ہوگئیں اور اگر ہندہ مراد تھی تو ہندہ کو تین طلاقیں ہوگئیں اور اگر دھمکانے سے وہ الفاظ زبان سے اداکردئے اور نیت نہ زینب کی تھی نہ ہندہ کی،تو اب اس کے اختیار میں ہے جس کی طرف چاہے ڈال دے اگر زینب کو کہے گا اس پر تین طلاقیں ہوجائیں گی اور ہندہ کو تو اس پر تنویر میں ہے:

لوقال امرأتی طالق ولہ امرأتان اوثلاث تطلق واحدۃ منھن ولہ

اگر خاوند نے کہا میری بیوی کو طلاق ہے جبکہ سا کی بیویاں دو تھیں یا تین توان میں سے ایك کو طلاق

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن