دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

بلکہ حکم شرعی یہ ہے کہ صورت مستفسرہ میں اگربیانِ مذکور صحیح ہے عورت پر دو٢ طلاقیں بائن پڑگئی،عورت سے نکل گئی، شوہر کو رجعت کا کچھ اختیار نہ رہا،

فان اللفظ الخامس طلاق صریح ولاسادس لکنہ یحتمل الردان توقف علی النیۃ حتی فی المذاکرۃ فالسابع لایحتملہ وقد صارت الحالۃ بالطلاق حالۃ المذاکرۃ فوقع بلانیۃ لان البائن یلحق الصریح ولکونہ بائنا عاد الاول ایضا مثلہ لاستحالۃ الرجعۃ بعد البینونۃ فطلقت تطلیقتین بائنتین۔

کیونکہ پانچوان لفظ صریح طلاق ہے اور چھٹا لفظ جواب کا احتمال رکھتا ہے اس لئے اس میں نیّت کی ضرورت ہے حتی کہ مذاکرہ طلاق میں نیت پر موقوف ہے،اور ساتواں لفظ رَد کا احتمال نہیں رکھتا پہلے طلاق کہنے کی بنا پر مذاکرہ طلاق ہوجانے کی وجہ سے یہ طلاق بھی بغیر نیّت واقع ہوگئی،کیونکہ یہ بائنہ طلاق ہے،اور بائنہ،رجعی طلاق کولاحق ہوجاتی ہے اور بائنہ پہلی کو بھی جیسی بنادیتی ہے اس لئے کہ بائنہ کے بعد رجوع ناممکن ہوجاتا ہے،لہذا مذکورہ سوال میں دو٢ بائنہ طلاقیں ہوگئی ہیں۔(ت)

عدّت اسی وقت سے لی جائیگی جب سے یہ طلاق دی اگر چہ حالتِ حیض میں دی ہوتمام احکامِ عدّت مثلًا عورت پر گھر سے باہر جانے کی حرمت وغیرہ اسی وقت ثابت ہوجائیں گی نہ یہ کہ حیض جدید کے بعد آغاز ہوں،ہاں صرف یہ حیض شمار میں نہ آئے گا بلکہ اس کے بعد تین حیض کامل درکار ہوں گے،جس وقت سے یہ طلاق پڑی عورت کا مہر واجب الادا ہوگیا۔واﷲتعالٰی اعلم

مسئلہ٢٠٣:             ازکوٹہ راجپوتانہ مرسلہ محمد ابراہیم خاں دکیل سرشتہ                      ٢٣رجب١٣٣٦ھ

زید نے اپنی زوجہ ہندہ کو جس کی عمر ١٥سال کی ہے ہندہ کے باپ عمرو کے مواجہہ میں طلاق بائن مغلظ دے دیا اس طلاق کے اندازًا ایك سال بعد زیدنے کسی طرح پر ہندہ کو بہکا کر یہ کہلادیا کہ مجھے طلاق نہیں ہوئی ہے اور زید بھی طلاق دینے سے انکار کرتا ہے،اس صورت میں پدر ہندہ عمرو کو بروئے شریعت کیسا اختیار حاصل ہے،کیا عمرو قاضی کے سامنے دعوٰی پیش کرکے استقرارِطلاق کی ڈگری لے سکتا ہے اور پانی لڑکی ہندہ نابالغہ کو زید کے قبضہ سے نکال سکتا ہے؟

الجواب:

اﷲ عزوجل ہر غیب کو جانتا ہے فی الواقع اگر زید نے ہندہ کو طلاق مغلظہ دی تھی اور اب زید وہندہ دونوں منکر ہوگئے ہں تو اُن کا نکار کچھ مسموع نہیں،اور ان پر فرض ہے کہ فورًافورًا جُدا ہوجائیں ورنہ زنا ہے اور دونوں کو عذابِ جہنّم وغضبِ جبّار کا استحقاق ہے،اگر وُہ جُدا نہ ہوں تو ہندہ کے باپ پر فرض ہے کہ قاضی کے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن