دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

حکم دیا جائے گا مثلًا شہادت مقبولہ سے صرف ایك خط ایك ثبوت ہُوا تو جس وقت اُس نے یہ خط لکھا اُس وقت س ایك طلاق مانیں گے اور اگر ایك خط عمرو کے نام اور دوسرا عدّت کے اندر اُنہیں الفاظ یا اُن کے مثل سے بکر یا عمرو ہی کے نام لکھنا ثابت ہوتو دواور اگر اسی طرح کے تین یا زائد ایك ہی شخص خواہ متعدد اشخاص کے نام لکھے ثابت ہوں تو تین کہ الفاظ مذکورہ کہ صریح ہیں ان میں ہر شخص کو لکھنا ہر بارکا لکھنا جدا طلاق سمجھا جائیگا۔

لما نصواعلیہ من ان التاسیس خیر من التاکید وان الصریح یلحق غیرہ۔

کیونکہ فقہاء نے تصریح کردی ہے کہ کلام سے نیافائدہ اخذکرنا پہلے ذکر شدہ فائدہ سے بہترہے اور یہ کہ صریح طلاق پہلی طلاق و لاحق ہوسکتی ہے۔(ت)

ہاں اگر بعض خطوط میں الفاظ مذکور اور باقی میں اس طرح کا مضمون مسطور ہوکہ میں فلاں کو ایسا لکھ چکا ہُوں یا میں نے پہلے ہی لکھ دیا ہے،

وامثال ذلك مما یتعین الاخبار عن ذاك السابق لا یصلح للانشاء۔

اس کی مثل وُہ الفاظ جو پہلے خبر کے لئے متعین ہوں چکے تو وُہ الفاظ دوبارہ استعمال پر انشاء کی صلاحیت نہیں رکھتے۔(ت)

تو ان باقی خطوط کی تحریر اُسی طلاق سابق کا ذکر قرار پائے گی جُدا طلاق نہ ٹھہرے گی،

فی الھندیۃ عن الظہیریۃ لو طلقھا ثم قال لھا طلاق دادمت یقع اخری ولوقال طلاق دادہ است لایقع اخری،[1]

ہندیہ میںظہیریہ سے منقول ہے اگر خاوند نے طلاق دینے کے بعدکہا تجھے میں نے طلاق دی،تو یہ دوسری طلاق شمار ہوگی،اور اگر کہا طلاق دی گئی ہے،تو یہ دوسری نہ ہوگی۔(ت)

اور اگر شہادت کافیہ نہ ہوتو ازانجا کہ زیدمنکرہے اصلًا ثبوت طلاق نہیں اگر چہ خطوط موجود اور اس کے خط سے بالکل مشابہ ہوتے کہ خط ملنا کوئی حجت شرعیہ نہیں،

لما صرحوا بہ فی عامۃ الکتب ان الخط یشبہ الخط فلایعبتر[2]۔

کیونکہ فقہاء نے تصریح کی ہے کہ خط دوسرے خط کے مشابہ ہوسکتا ہے،جیسا کہ عام کتب میں ہے،لہذا خط کا اعتبار نہ ہوگا۔ (ت)

 


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ الفصل الاول فی الطلاق بالصریح نورانی کتب خانہ پشاور ١/٣٥٦

[2] فتاوٰی ہندیہ باب ٢٣کتاب القاضی الی القاضی نورانی کتب خانہ پشاور ٣/٣٨١،الہندیہ باب ٢٣کتاب القاضی الی القاضی مطبع یوسفی لکھنؤ ٣/١٣٩

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن