دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

اُس نے اس کی پرورش کی درخواست کی جس کا زید نے اقرار کیا کہ ٤/ماہوار دودھ خرچ کے دیا کرے گا،چند عرصہ کے بعد ہندہ طالب مہروز ہوئی،اب زید نے دیکھا کہ روپیہ ہاتھ سے جاتا ہے انکاری ہوگیا کہ میں نے طلاق نہیں دی اس غرض سے کہ ہندہ نہ تو کسی دوسرے سے نکاح کرسکے گی اور نہ گھر سے خرچ ہوگا۔اب امر دریافت طلب یہ ہے کہ آیا یہ طلاق جائز ہے یا نہ جائز،طلاق کن کن امور سے ہوتی ہے کیا ہندہ مستحق پرورش خرچ مہر ہے؟

الجواب:

طلاق کے مسئلے ایسے گول لکھنے کے نہیں ہوتے،حرف طلاق مکرر سہ کرر زبان پر لایا اس سے کیا معلوم ہُوا کہ اس نے کیا الفاظ کہے حرف طلاق لاکھ بار زبان پر لانے سے بھی طلاق نہیں ہوتی اور ایك ہی بار کہنے سے ہوجاتی ہے،اس کے پُورے الفاظ لکھے جائیں جن پر اصلًا کم وبیش تغیر نہ ہو اور یہ بھی کہ اس کے گواہ کون کون لوگ ہیں کہ اُس نے یہ لفظ کہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ١٩٩:                              ازٹانڈہ ضلع فیض آباد مسئولہ حکیم سیّد حاضر علی           ٨شوال ١٣٣٩ھ

رہبر شریعت وطریقت جناب مولانااحمد رضاخاں صاحب،السلام علیکم!ایك شخص سلیمان نےکئی آدمیوں کےسامنے طلاق دے کر طلاق پر انگھوٹھے کانشان ثبت کردیا۔اس طلاق نامہ کے وصول پر مسمّاۃ صغرٰی بی بی بالغ کے باپ نے اس کاعقد چھ ماہ ہوا ایك متمول خوبصورت شخص سے کردیا اب سلیمان چند مفسدوں کے بہکانے سے کہتا ہے میں نے طلاق نہیں دیا ہے،مفسدوں کا منشا ہے کہ شوہر ثانی سے ناجائز طور پر کثیر رقم وصول ہو۔نقل طلاق نامہ یہ ہے:"١٢/ماہ جمادی الثانی ١٣٣٨ہجری بروز شنبہ منکہ سلیمان بن عبدالرزاق حافظ،رُوبرو پنچوں کے لکھوادیا ہوں کہ میری طبیعت خراب رہتی ہے میرے سر پر گرمی چڑھتی ہے تو تین تین چار چار روز ہوش نہیں رہتا اس وقت طبیعت بہت ٹھیك ہے اس لئے میں چار گواہی دے کرکے میری منکوحہ مسمّاۃ صغرٰی بنت حیدر اس کو تین طلاق دے کر اپنے نکاح سے دور کردیا اگر مجھ کو کوئی دیوانہ گردانے تو واقعی دیوانہ ہوں لیکن اس وقت دیوانہ نہیں ہُوں اور مسمّاۃ مذکور کی جانب سے ولی محمد ابن امام الدین مختار ہو کر مہر وعدّت معاف کردیاجب میں طلاق دیا ہوں"۔

ٹکٹ١۔(نشان انگوٹھا سلیمان ولد عبدالرزاق حافظ)

الجواب:

صورت مستفسرہ میں اگر سلیمان کو اس تحریر کا اقرار ہے یا گواہان عادل سے ثابت ہے تو بیشك صغرٰی پر تین طلاقیں ہوگئیں اس کا نکاح اگر عدّت گزرنے کے بعد دوسرے شخص سے کیا گیا تو وہ نکاح صحیح ہے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن