دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

ہوئے ہیں کہ نکاح رہا یانہیں؟

الجواب

اس نے اس کی درخواست سے لکھا اور اس نے لکھنے کے بعد سُن بھی لیا اور عورت کو بھیج دیا عورت پر تین طلاقیں ہوگئیں،اب بے حلالہ اُس کے نکاح میں نہیں آسکتی۔ذہن میں ہونے نہ ہونے وغیرہ کے عذر بیکار ہیں۔قال اﷲ تعالٰی:

فَاِنۡ طَلَّقَہَا فَلَا تَحِلُّ لَہٗ مِنۡۢ بَعْدُ حَتّٰی تَنۡکِحَ زَوْجًا غَیۡرَہٗؕ [1]۔

واﷲتعالٰی اعلم۔

اگر تیسری طلاق دے دے تو اس کے بعد عورت حلال نہ ہوگی تا وقتیکہ وُہ کسی دوسرے شخص سے نکاح نہ کرلے۔

 واﷲتعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ١٩٤:                              ازقصبہ حسن پور ضلع مراد آباد مرسلہ عطاء اﷲخاں سوداگر جفت                  ١٥صفر ١٣٣٨ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید اپنی زوجہ سے عرصہ سے ناراض ہے اس کو زوجہ کی جانب بدگمانی ہے وُہ عرصہ سے اس سے تقریر وتحریری ذرائع سے واقعات کو دریافت کررہا ہے اب اس نے ایك خط اپنی زوجہ کے نام پردیس تقریری وتحریری ذرائع سے واقعات کودریافت کررہا ہے اب اس نے ایك خط اپنی زوجہ کے نام پردیس سے تحریر کیا ہے جس کی عبارت طول طویل ہے اس میں سے بقدر ضرورت عبارت ذیل میں نقل کی جاتی ہے،یہ ثابت ہے کہ یہ خط زید کا ہے کیونکہ وُہ اپنے والد کو لکھتا ہے کہ میرے لڑکے کو اور میرے سامان کو زوجہ سے لے لو اور زید اپنے سالے کو بھی لکھتا ہے کہ تم میرے والد کو میرا سامان دے دو اور اپنی ہمشیرہ کے جہیز کا سامان پانی ہمشیرہ کو دے دو اور میرے لڑکے کو بھی والد کو دے دو،اسی خط اور بہت سی بیہودہ باتیں اپنی زوجہ کے متعلق تحریر کی ہیں اور کوئی اجنبی شخص ان کو نہیں لکھ سکتا اور زید کی بہت سے تحریریں انہیں قرائن کو ظاہر کرتی ہیں،زید کے خط کی عبارت یہ ہے:"تونے جس قدر جُھوٹ سے کام لیا تیرے دل کو معلوم ہے مگر تونے اب بھی پوشیدہ حال رکھا ہے اب میں اپنے دل سے طلاق دیتا ہوں طلاق دیتا ہُوں طلاق دیتاہوں اگر کوئی بات پوشیدہ رکھی،میں اس وجہ سے وہاں سے چُپ ہوکر چلا آیا ہُوں کہ تُوڈر کے مارے نہیں بتاتی۔"دریافت طلب امر یہ ہوا کہ زید نے جو یہ کلمات اپنے خط میں لکھے ہیں کیا اس کی زوجہ مطلّقہ ہوگئی یا نہیں اگرچہ اس کی زوجہ نے کوئی راز پوشیدہ ہی رکھا ہو یا نہ رکھا ہو۔

الجواب:

ثبوت خط کے لئے اُس کا اقرار ہو یا گواہانِ عادل کی شہادت،اگر وُہ انکار کرے اور گواہ نہ ہوں


 

 



[1] القرآن ٢/٢٣٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن