دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

عابد علی بن فلاں بن فلاں نے اپنی زوجہ فلاں بنت فلاں کی نسبت یہ کہا اور صحیح یہ ہے کہ دادا کا ذکر بھی ضرور ہے کمافی العٰلمگیریۃ(جیسا کہ عالمگیریہ میں ہے۔ت)یعنی جبکہ فقط باپ کی طرف نسبت سے تمیز کامل نہ ہوجاتی ہو،

فان المقصود التعریف لاتکثیر الحروف کما فی جامع الفصولین والدرالمختار۔

کیونکہ معرفت مقصود ہے حروف کی کثرت مقصود نہیں ہے،جیسا کہ جامع الفصولین اور درمختار میں ہے۔(ت)

اگر دو٢گواہ ثقہ عادل اگر چہ یہی دو٢ ہوں اس طرح شہادت ادا کریں تو ضرور تین طلاقیں ثابت ہیں۔واﷲتعالٰی اعلم۔
مسئلہ١٩٢:                               ازامریا ضلع پیلی بھیت مرسلہ مظفر علی خاں                 ٣محرم ١٣٣٦ھ

زید نے اپنی منکوحہ محمودہ کے حق میں مضمون طلاق مندرجہ ذیل بہ شہادت دوشخصوں کے تحریر کردیا طلاق بائنہ ہوئی یارجعی

مضمونِ طلاق میں نے محمودہ منکوحہ کو طلاق دے دی اور چھوڑدیا اور مجھ کو اب اس سے کوئی واسطہ نہیں رہا اور زبان سے تین بار طلاق ادا نہیں کیا صرف کاغذ پر تحریر کردی۔

الجواب:

صورتِ مذکورہ میں زید سخت گنہگار ہوا،عورت اس کے نکاح سے نکل گئی،اس پر تین طلاقیں ہوگئیں،اب بے حلالہ اس سے نکاح بھی نہیں کرسکتا،زبان سے کچھ کہنا ضرور نہیں تحریر کافی ہے جبکہ بلاوجہ واکراہ شرعی ہو جیسا کہ یہاں ہوا،اشباہ میں ہے:الکتاب کالخطاب[1] (تحریر،خطاب کی طرح ہے۔ت)لفظ اوّل ودوم دونوں صریح طلاق ہیں اور تیسرا لفظ اگر چہ کنایہ تھا مگر تقدمِ طلاق نے اسے بھی طلاق کےلئے معین کردیا،ردالمحتار میں ہے:

دلالۃ الحال المراد بھا الحالۃ الظاہرۃ المفیدۃ للمقصود،

دلالت حال سے مراد،وُہ حالت جو ظاہر طور پر مقصود کو مفید ہو۔اس کی ایك صورت،پہلے

 


 

 



[1] الاشباہ والنظائر الفن الثالث احکام الکتابۃ  ادارۃ القرآن کراچی ٢/١٩٦۔٥٩٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن