30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جُدا ہوگئے تھے اوراب مل گئے اور اُن کے ساتھ کھاتے پیتے ہیں بیجا کرتے ہیں اُنہیں چاہئے اس سے بازرہیں،
اﷲ تعالٰی فرماتا ہے:
|
اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۸﴾[1]۔واﷲتعالٰی اعلم۔ |
شیطان تجھے بُھلادیتا ہے،تو یا د آنے پر ظالم قوم کے ساتھ نہ بیٹھے۔واﷲتعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ١٨٨:کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ حلالہ مع شرط کے یعنی اس قصد سے کہ بعد چند روز کے طلاق دے دے تاکہ زوج سابق کے واسطے بعد عدّت گزرنے کے حلال ہوجائے جائز ہے یانہیں؟بینواتوجروا۔
الجواب:
شرائط اور چیز ہے اور قصد اور چیز۔شرط تو یہ کہ عقد نکاح میں یہ شرط لگالے یہ ناجائز وگناہ ہے او رحدیث میں ایسے حلالہ کرنے والے پر لعنت آئی ہے،اور قصد یہ کہ دل میں اس کا ارادہ ہو مگر شرط نہ کی جائے تو یہ جائز ہے بلکہ اس پر اجر کی امید ہے۔ درمختار میں ہے:
|
(کرہ)التزوج للثانی(تحریما)لحدیث لعن اﷲ المحلل والمحلل لہ(بشرط التحلیل)کتزوجتك علی ان احللک(امااذا اضمرا ذٰلك لا)یکرہ (وکان) الرجل(ماجورا)لقصد الاصلاح اھ ٢[2] مختصرا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
حلالہ کی شرط پر نکاح کہ میں اس شرط پر تجھ سے نکاح کرتا ہوں کہ تجھے طلاق دے کر حلال کردوں گا دوسرے شخص کا نکاح مکروہِ تحریمہ ہے لیکن دونوں نے اگر دل میں حلالہ کی نیت کی تو مکروہ نہیں،اس صورت میں دوسرا شخص اصلاح کی غرض سے نکاح کرنے پر اجر کر مستحق ہوگا اھ مختصرًا۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ ١٨٩: ازکانپور بیگم گنج طلاق محل مرسلہ احمدعلی خاں وکیل ١٢ذی الحجہ ١٣٢٢ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے ایك وقت حالتِ غصّہ میں مجبور ہوکر ہندہ زوجہ کو تین بار طلاق دی،نزدیك امام ابوحنیفہ رحمۃ اﷲتعالٰی علیہ کے مغلظ ہوگئی اور نزدیك امام شافعی رحمۃ اﷲ علیہ کے ایك رہی،تو ایسی حالت میں جو پیر وامام ابوحنیفہ رحمۃ اﷲ علیہ کا ہے رجوع کرسکتا ہے یانہیں؟ حالاتِ مقدمی یہ ہیں کہ زید کو ہندہ کے ساتھ محبت قلبی ہے اس نے قصدًا چھوڑا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع