30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لہ الابعد نکاح زوج غیرہ[1] اھ والمسئلۃ اوضح من ان توضح۔واﷲسبحٰنہ وتعالٰی اعلم وعلم جل مجدہ اتم واحکم۔ |
نکاح کے بغیر اس کے لئے حلال نہیں ہے اھ،اور مسئلہ وضاحت کا محتاج نہیں۔(ت)واﷲتعالٰی سبحٰنہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔ |
مسئلہ ١٨٧:از ضلع خاندیس پچھم بھاگ تعلقہ تلو دھا ڈاکخانہ لگر مندھا بسوستان کاٹھی مقام عکلکوا مرسلہ محمد اسمٰعیل صاحب ١٢جمادی الاولٰی ١٣٣٦ھ
(١)حلالے کے بارے میں ایك شخص نے نکاح کیا اور پہلی بی بی کاحق کُل نہیں ادا کیا،وہاں پر قاضی نہیں ہے،اپنے مکان کے لوگ آپ ہی قاضی آپ ہی وکیل آپ گواہ،جس شخص نے پہلے نکاح کیا اس نے خوشی سے طلاق دیا اور اس عورت نے خوشی سے طلاق لیا،بعد دس١٠ روز اسی عورت اور وہی دھنی ایك جگہ رہنے لگے،اور اس شخص طلاق دے کر تین مہینے رکھا،پھر تین مہینے بعد حلالہ کیا،حلالہ کرنے والاجوشخص تھا اس کی بی بی نے رضا نہیں دی،رضالینے کے واسطے اپنی بی بی مارا،تو بی بی نے زبردستی سے رضا دی،اس کا حلالہ درست ہوکہ نہیں؟
(٢)ایك دوسرا آدمی ایك عورت کا لے کر بھاگ گیا،اس کی دو لڑکیا تھیں،دو٢ برس بغیر نکاح کے اس عورت کو رکھا،بعد دوبرس کے لڑکے ہوشیار ہوگئی،اس عورت کو چھوڑ کر بیٹی کو رکھنے لگا اس شخص کے حرام سے ایك لڑکی ایك لڑکا پیدا ہوئے،سو یہاں کے پنچوں نے جماعت سے باہر کردیا سوا س لڑکی سے بھی نکاح نہیں ہوا ہے،بعد بارہ١٢ مہینے کے جماعت کے آدھے لوگ اس کو ہمراہ لے گئے اور وہی لوگ کہتے تھے اس کا منہ دیکھناروا نہیں ہے،اب وہی لوگ اس کے ساتھ کھاتے پیتے ہیں،اس کے بارے میں مسئلہ کیا کہتا ہے،اور یہاں اسلام کی ٹھٹھول کرتے ہیں اورکسی کو یہ خیال نہیں ہے کہ ہم اسلام کی مشکری کریں گے تو ہمارے کیا حال ہوں گے،اس پر حضرت رسولِ خدا(صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم)کی شریعت کا کیا بیان ہے؟
الجواب:
(١)شریعت کا حکم یہ ہے جس شخص نے اپنی عورت کو تین طلاقیں دی ہوں ایك دفعہ میں خواہ برسوں میں کہ ایك کبھی دی اور رجعت کرلی پھر دوسری دی اور رجعت کرلی اب تیسری دی دونوں صورتوں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع