30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ١٨٤: از موضع گیلانی ڈاکخانہ بربگھ ریلوے اسٹیشن لکھی سرائے مرسلہ ضمیرالحسن صاحب٢١شوال١٣١٥ھ
تمامی علمائے ہند کی خدمت میں گزارش ہے کہ برابر بزرگان سے سنتے چلے آتے تھے کہ تین طلاق ایك جلسے میں دی جائے یا جلساتِ متفرقہ میں،طلاق مغلظہ پڑے گی،لیکن بالفعل لوگوں نے یہ مسئلہ نکالا ہے کہ اگر جلسے میں تین طلاق دی جائے رجعی پڑے گی،جو لوگ بیچارے مسکین عمر کی تائید کرتے ہیں گمراہ کرتے ہیں۔
الجواب: عــــہ
المجیب مصیب فی الواقع مذہبِ منصور ومشربِ جمہو روقول ائمہ اربعہ رضی اﷲتعالٰی عنہم یہی ہے کہ صورتِ مذکورہ میں تین طلاقیں واقع ہوں گی،ائمہ کرام وعلمائے اعلام شکراﷲ تعالٰی مساعیہم بحث تمام فرماچکے،اب باتباعِ ابن قیم ظاہری المذہب فاسد المشرب سواد اعظم امّت وحق واضح کی مخالفت نہ کرے گا الّا من سفہ نفسہ(مگر وہ جس نے پانے آپ کو بیوقوف بنایا ہو۔ت) اور امیر المومنین غیظ المنافقین امام العادلین حضرت سیّدنا فاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی شان اجل دارفع میں
کلمات ِ گستاخی بکنے اور ان کے موید کو گمراہ کہنے والا کھلا رافضی ہے خذلھم اﷲتعالٰی، وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَیَّ مُنۡقَلَبٍ یَّنۡقَلِبُوۡنَ ﴿۲۲۷﴾٪ [1] (اﷲتعالٰی ان کو ذلیل کرے،اور عنقریب ظالم لوگ جان لیں گے وہ کس طرف پلٹے ہیں۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ١٨٥: از رامپور متصل مراد آباد محلہ ملاظریف مرسلہ مولوی ریاست حسین خان صاحب ٤رمضان ١٣١٥ھ
|
بخدمت شریف جناب مولوی صاحب دامت فیوضہم بعد سلام مسنون التماس محزون اینکہ برائے جواب مسئلہ اشد ضرور تست اگر بزدد |
بخدمت شریف جناب مولوی صاحب دامت فیوضھم بعد سلام،مسنون پریشان حال کا التماس یہ ہے کہ ایك مسئلہ کا اشد ضروری |
|
عــــہ:بااوجواب مولوی ابوالنصر گیلانوی بود این دوحرف در تصو یبش نوشتہ شد ۱۲(م) |
یہ جواب بیعینہٖ وہی جواب ہے جوابونصر گیلانوی نے دیا ہےیہ دوحرف اس کی درستگی سےمتعلق لکھےگئے ہیں۱۲(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع