30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
|
پر اﷲتعالٰی کی ذات وصفات کا جاننا ضروری،اور فرض ہے،اگر ذات وصفاتِ باری تعالٰی نہ بتاسکے تو وُہ بیوی سے بغیرحلالہ دوبارہ نکاح کرلے،اور اگر وذاتِ باری تعالٰی کو جانتا ہوتو پھر اس کو حلالہ کرنا ہوگا۔ارشاد الطالبین کی کی عبارت ختم ہوئی۔(ت) |
یہ کتاب(ارشاد الطالبین)مولوی حافظ محمد جان صاحب فرنگی محلی معلمِ مدرسہ مولوی عین القضاۃ صاحب کی خدمت میں پیش کی گئی اُنہوں نے کہا کہ جو کچھ کہ لکھا ہے وُہ درست ہے عندالضرورۃ شرعی ایك مذہب سے دوسرے مذہب میں انتقال کرنا جائز ہے،ایك جلسہ میں اگر تین طلاق دی جائے تو امام ابوحنیفہ رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ کے نزدیك طلاق ہوجاتی ہے مگر اور ائمہ کے نزدیك طلاق نہیں ہوتی،لہذا عندالضرورۃ دوسرے مذہب میں انتقال کرنے سے طلاق نہیں ہوگی،اسی طریق پر اگر کسی عورت کا شو ہر مفقود الخبرہوجائے تو امام ابوحنیفہ کے نزدیك ٩٠ برس کے بعد اس کا دوسرا عقد ہوسکتا ہے مگر اور ائمہ کے نزدیك چار برس کے بعد اُس کو عدت بٹھلا دیاجائے اور بعد گزرنے میعاد وعدت کے اس کا دوسرا عقدکیا جاسکتا ہے پس عند الضرورۃ شرعی جو عورت کہ پابند مذہب امام ابوحنیفہ ہے دوسرے ائمہ کے مذہب میں انتقال کرکے اس طریق پر نکاح جدید کرسکتی ہے،پر انتقال کے معنی یہ ہیں کہ اپنے کو اس مذہب میں فرض کرلے،اور ضرورت شرعی اسے کہتے ہیں کہ مثلًا کا عقد نہ ہونے پر خوف ہے کہ وُہ ارتکابِ زنا کرے اور اس طرح سے مبتلائے گناہ ہوجائے،یا اس طرح کی کوئی اور خرابی پیش آئے،لہٰذا ایسی صورت میں مطلع صاف مذہب امام احمد میں لاکر عقدِ جدید کرسکتا ہے۔
(١)مولوی صاحب نے جو فرمایا کہ وُہ عورت جو کہ پابند مذہب امام ابوحنیفہ ہے اس کو دوسرے مذہب میں انتقال کرناجائز ہے،مولوی حافظ محمدجان اور مولوی فقیہ سیّدعلی کا قول کس مذہب کے اصول سے ہے اور اصل مقصد کیا ہے۔
(٢)جو عورت کہ پابند نہ ہوکسی مذہب خاص کی رُو سے کیا کرنا چاہئے حالانکہ وُہ اپنے آپ کو گروہِ اسلام سے سمجھتی ہے اور دعوٰی مذہب حنفیہ،باوجود اس دعوٰی کے سماع بالمزاامیرمذہب شافعیہ سے گروہِ خاصان میں سے انتخاب کرکے اپنے اُوپر روارکھا ہم بریں بالائے طاق وُہ گانا بجانا جس میں اشتعال نفسانی ہو اوہوس شیطانی پُرہیں اور ہر مذہب میں وہ سراسرحرام پایا گیا اس کا بھی وہ ارتکاب کرتی ہو اور جہالتِ زمانہ سے رسوم گراں وکافراں برتتی ہے کیسے پابندی مذہب حنفیہ ایسے پر نامزد ہوسکتی ہے،دعوی پابندی مذہب خصوصیت کا باطل،لہذا ایسی عورت کا مذہب امامِ احمد میں فرض کرلیناجائز ہے یا فی الواقع اتباع ضروری،چونکہ یہاں خدمت میں جناب مولٰنا عبدالکافی صاحب مدظلہ العالی کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع