30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور دوسری سے جو نکاح کیا وُہ بھی حرام وباطل ہے کہ بہن کی عدت میں بھی دوسری بہن سے نکاح حرام ہے۔درمختار میں ہے:
|
حرم الجمع بین المحارم نکاحًا وعدّۃ[1]۔ |
محرم عورتوں کو جمع کرنا حرام ہے نکاح میں اور عدت میں۔ (ت) |
وُہ لوگ کہ صرف طلاق سُن کر عدت میں نکاح پڑھا آئے سب گنہگار ہوئے سب پر توبہ فرض ہے۔
مسئلہ ١٨٢تا١٨٣: از لکھنؤ محلہ چار باغ بانسمنڈی مرسلہ شاہ نعیم اﷲفخری چشتی نظامی قادری سہروردی ٢٩جمادی الاولٰی ١٣٣٦ھ
کتاب ارشاد الطالبین فقیہ سیّد علی ترمذی رحمۃ اﷲتعالٰی علیہ کا قول ہے جو بعینہٖ نقل کی جاتی ہے کہ:
|
بداں اے فرزند چہار مذہب حق اند ودانستن آں فرض سب واختلاف درمیاں ایشاں اختلاف برحمت ست نہ اختلاف بعداوت کہ الاختلاف راحت گفتہ اند وحنفی مذہب رانشاید کہ گوید مرابشافعی چہ کارست زیرا کہ درہنگام ضرورت رانشاید کہ گوید مرا بشافعی چی کارست زیرا کہ درہنگام ضرورت ازمذہبے بمذہبے انتقال کردہ شود چنانکہ بحج رفتن پیادہ بمذہب امام ابوحنیفہ روانیست،پس عالمان حاجی ماشی رابمذہب مالك می سیراندکہ درمذہب او رواست وچوں بعرفات حاضر شد باز بمذہب ابو حنیفہ میگردد ایضا چوں کسے مطلقہ ثلثہ راحیلہ بکند باید کہ اورا از احکام وارکان ایمان بپرسید تا بے تحلیل نکاح جدید کند واگر ہماں را نیز میداند باید کہ اورا مذہب امام احمد آرد کہ درمذہب او حق تعالٰی را بذات وصفات شناختن فرض ست اگر آنرانمیداند نکاح جدید کند واگرآنرانیز میداندایں ہنگام تحلیل باید کرد۔عبارت ارشاد الطالبین ختم۔ |
ارے بیٹے!چاروں مذہب حق ہیں،یہ عقیدہ فرض ہے۔ان کااختلاف رحمت ہے،یہ اختلاف مخالفت پر مبنی نہیں ہے کیونکہ آسانی کے لئے اختلاف کرتے ہیں،کسی حنفی کو نہ چاہئے کہ وُہ کہے شافعی سے مجھے کیاکام،کیونکہ ضرورت کے وقت ایك مذہب چھوڑکردوسرے مذہب کی پیروی جائز ہے جس طرح کہ امام ابوحنیفہ کے مذہب میں پیدل حج جائز نہیں ہے،لہذا علماء حاجی کو امام مالك رحمۃ اﷲ علیہ کے مذہب پر پیدل حج کا کہیں کیونکہ ان کے مذہب میں پیدل حج جائز ہے،اور جب عرفات میں پہنچ جائے تو پھر حنفی مذہب اپنالے،اور یونہی اگرکوئی شخص تین طالق دی ہوئی بیوی کے لئے حیلہ کرنا چاہے تو چاہئے کہ اس طالق دینے والے سے ایمان کے ارکان واحکام پوچھے جائیں اگر وہ بتادے تو پھر اس سے نماز کے احکام وارکان پوچھے جائیں اگر نہ بتا سکے تو وُہ بغیر حلالہً اپنی مطلقہ سے نکاح کرلے اگر وُہ بھی بتادے تو اس کو امام احمد کے مذہب پر پابند کریں کیونکہ ان کے مذہب |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع