دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

مسئلہ١٨١:                                ازڈھاکہ پٹی ضلع نوگانوں ملك آسام مرسلہ عبد السبحان صاحب      ١٠ربیع الاول شریف ١٣٣٨ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ تمیزالدّین اپنی منکوحہ سراج النساء کی حقیقی بہن پر عاشق ہوکر ایك رات مولوی اسرائیل علی صاحب ومحمد اسرافیل بیوپاری اور تمیزالدّین بیوپاری ار عبدالغفار خیاط کو اپنے گھر میں بلالے جاکر کہا کہ آپ لوگ میری سالی کے ساتھ میرا عقد پڑھا دیجئے،تب یہ لوگ پُوچھے کہ تم اپنی بی بی کی موجودگی میں اس کی حقیقی بہن کے ساتھ نکاح نہیں کرسکتے ہو اس وقت تمیز نے کہا تین روزقبل میں نے اپنی بیوی کو طلاق دے دیا کسی نے ان میں سے تمیزالدین کو پُوچھا تم نے کس طرح پر طلاق دیا وہ جواب دیا کہ میں اپنی منکوحہ کو اس طرح پر طلاق دیا کہ تم کو ایك طلاق دو طلاق تین طلاق بائن دیا اس وقت اس کا بیوی پسِ پردہ حاضر تھی شاہد مذکورین نے اس سے سوال کیا تجھ کو طلاق مِلا وہ صاف جواب دی کہ مجھ کو طلاق ملا اس کے بعد مولوی صاحب مذکور وغیرہم عقد پڑھا کر چلے آئے اور تمیزالدین کی ساس نے صبح کو اپنی لڑکی جس پر تمیز الدین نے عاشق ہو کر عقد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا تمیزالدین کے گھر سے اپنے گھر میں لے گئی کئی روز بعدتمیزالدین جو اپنی بیوی کو علیحدہ رکھا تھا اُس سے ہمبستر ہونا شروع کیا تب لوگوں نے پُوچھا تم اپنی منکوحہ کو طلاق دے کر حاضرانِ محفل میں اقرار بھی کرچکے اب حرامی کیوں کرتے ہو تب تمیزالدین نے جواب دیا موافق شرع کے میں اپنی منکوحہ کو طلاق نہیں دیا بلکہ ایك کاغذ میں لکھ کر الماری پر رکھا تھا اس کو میری بیوی مکان صاف کرنے کے وقت پائی اور وُہ عوام الناس میں شور مچائی فی الحقیقت میں نے زبان سے طلاق نہیں دیا اس صورت میں طلاق واقع ہوگا یاکہ نہیں اگرواقع ہو تو کس روز طلاق واقع ہوگا۔بینواتوجروا۔

الجواب:

صورتِ مذکورہ میں تمیزالدین اﷲ ورسول کےسخت گنہگار اور زانی حرامکاری ہے وہ صاف صاف تین طلاق کا اقرار کرچکا اب اس سے پھرنے کا اُسے کوئی اختیار نہیں،پہلی عورت اس پر ہمیشہ کو حرام ہوگئی جب تك حلالہ نہ ہو اُن مردوعورت  پر فرض ہے کہ فورًا جداہوجائیں اور اگر نہ مانیں تو مسلمان اُن کو چھوڑدیں کہ وُہ زانی اور زانیہ ہیں۔ ردالمحتار میں ہے:

لووطئ معتدتہ من الثلاث علما بحرمتھا فانہ زنًا یحدبہ[1]۔

اگر تین طلاق کے بعد بیوی سے عدت میں جماع کیا تو زنا ہوگا اور اس کو اس پر حد لگائی جائے گی بشرطیکہ خاوند کواس کے حرام ہونے کا علم ہو۔(ت)

 


 

 



[1] ردالمحتار باب العدّۃ الطاعۃ المصریہ مصر ٢/٦١٢

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن