30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(٢)اس صورت میں لوٹانے کی نیت حکمِ الٰہی کو بدلنا ہے اور یہ الفاظ صریح ہیں صریح میں نیت کی حاجت نہیں ہوتی،جس نے یہ فتوٰی دیا ہے کہ رجعت کی نیت تھی تو ایك رجعی ہوئی وہ گمراہ ہے۔
(٣)اگر خاوند ہندہ کا کفو تھا یعنی مذہب یا نسب یا چلا چلن یا پیشہ میں ایسا کم نہ تھا کہ ہندہ کا اُس سے نکاح اس کمی کے سب اولیائے ہندہ کے لئے ننگ وعار ہو اور انہوں نے دو٢ گواہوں کے سامنے جو سُنتے اور سمجھتے تھے ایجاب و قبول کرلیاتو صحیح ہوگیا اجازتِ ولی کی کوئی حاجت نہ تھی،
|
اذلاولایۃ مجبرۃ علی البالغین لما نصوا علیہ فی الکتب قاطبۃ۔ |
کیونکہ بالغ حضرات پر کسی کو جبری ولایت نہیں ہے جیسا کہ تمام کتب میں نصوص ہیں(ت) |
(٤)بحالت صحت نکاحِ خالد ظاہر ہے کہ بے طلاق وہ کسی سے نکاح نہیں کرسکتی۔
|
قال تعالٰی وَّالْمُحْصَنٰتُ مِنَ النِّسَآءِ[1]۔ |
اﷲتعالٰی نے فرمایا:شادی شدہ(منکوحہ)عورت دوسروں کے لئے حرام ہیں(ت) |
اور اگر خالد بے صحبت کئے طلاق دے بھی دے جب بھی ہرگزشوہر اوّل کے لئے حلال نہیں ہو سکتی،
|
قال صلی اﷲتعالٰی علیہ لاتحلین لزوجك الاول حتی یذوق الاخر عسیلتك تذوقی عسیلتہ[2]۔ |
حضور علیہ الصّلٰوۃ والسلام نے فرمایا اے عورت تو حلال نہیں پہلے شوہر کیلئے جب تك دوسرا خاوند تیرا اور تو اس کا مزہ نہ چکھ لے(یعنی جماع نہ کرلو)۔(ت) |
جولوگوں نے دانستہ یہ نکاح کرادیا سب زنا کے دلال ہوئے اور زید ہندہ زانی زانی۔اور اُن سب کے لئے عذابِ شدید نارِجہنم کی وعیدہے،یُونہی وُہ جو اس سے نکاح پر راضی ہوئے،نکاح نہیں زنا پر راضی ہوئے۔
|
والرضابالحرام وقد یکون کفرا والعیاذاباﷲ تعالٰی۔ |
حرام فعل پر رضاحرام ہے اور کبھی یہ رضا کفر ہوتی ہے۔ والعیاذباﷲ تعالٰی۔(ت) |
ان سب سے مسلمانوں کو میل جول منع ہے،قال تعالٰی:
|
اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ |
خبردار شیطان تجھے بُھلا دیتا ہے یاد ہونے پر |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع