30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تھا اور ساتھ ہی یہ بھی کہ عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے خدا و رسول عزوجل وصلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کا خلاف نہ کرنا چاہا،حکمِ خدا اور رسول خود بھی جانتے تھے کہ وُہ یہی ہے،کیا فتوٰی اپنے گھر سے جوجی میں آئے کہہ دینے کا نام ہے یا خدا و رسول عزوجل وصلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کا حکم بتانا،ان کے اگلوں نے اسی معاملہ میں امیر المومنین عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ پر صریح تبرا لکھے ہیں محمد ابن اسحٰق عــــہ کی نقل کی اور دعوٰی یہ کہ ہم کسی کے مقلّد نہیں،اگر مقلّد نہیں ہو تو امام بخاری کی بات ماننی کس آیت وحدیث نے فرض کی،امام بخاری سے پہلے جو ائمہ کرام اما م مالك وامام ہشام الدین بن عروہ کہ تبع تابعین تھے اور امام بخاری سے علمِ حدیث وعلمِ فقہ ہربات میں بدرجہا افضل واعلٰی تھے،اور ان کے سوا اور ائمہ نے جو قسمیں کھاکھا کر فرمایا کہ ابن اسحاق دجال کذّاب ہے،وہ کیوں نہ مانے۔اس سے مقصود یہ کہ یہ حضرات جہاں جس کی بات مطلب کی دیکھتے ہیں اُس کا کلام وحی قرآن و حدیث ٹھہرالیتے ہیں ورنہ پھینك دیتے ہیں کہ ہم کسی کے مقلّد نہیں،والسّلام!
مسئلہ ١٧١تا١٧٣: از بلرام پور ضلع گونڈہ محلہ پور نیا تالاب متصل یتیم خانہ مرسلہ نذر محمد آتشباز ١٦صفر١٣٣٨ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں کہ:
(١)زیدنے اپنی زوجہ کو تین طلاقیں ایك مجمع میں دیں۔ہندہ عرصہ پانچ ماہ تك اپنے باپ کے گھر رہی،پانچ مہینے کے بعد پھر زید کے گھر چلی گئی اور عرصہ دراز تك زید کے گھر رہی،ہندہ کو جب تین طلاق کا مسئلہ معلوم ہوا تو زید سے منہ موڑناچاہاتب زید قسم کھاکر کہتا ہے کہ میں نے ایك طلاق دی تھی اور ایك مہینہ کے بعد رجعت کرلی تھی،ہندہ رجعت کی منکر ہے اور تین طلاق پر گواہ رکھتی ہے،ایسے وقت میں ہندہ کے گواہ معتبر ہوں یا زید کی قسم معتبر ہوگی۔
(٢)اگر عورت نے شہادت پیش کرکے کچہری انگریزی سے ڈگری اپنی طلاق کی حاصل کرلے تو یہ عورت دوسرے سے نکاح کرسکتی ہے یا اب تك پہلے ہی شوہر کی منکوحہ رہے گی۔
(٣)تین طلاق یا طلاق کچہری انگریزی کی صورت میں اگر کچھ لوگ شوہر کی طرفداری کرکے عورت کو لوٹانا چاہیں تو کیا حکم ہے،ان لوگوں کے ساتھ میل جول جائز ہے یا نہیں؟
الجواب:
ایسی صورت میں ہندہ کے گواہ معتبر ہیں جبکہ قابلِ قبول شرع ہوں اور زید کی قسم پر کچھ لحاظ نہ ہوگا ہاں اگر گواہ ناقابلِ قبول ہوں تو زید کی قسم معتبر ہوگی پھر اگر ہندہ اپنے ذاتی یقینی علم سے جانتی ہے کہ زید نے اسے تین طلاقیں دی ہیں تو اسے جائز نہ ہوگا کہ زید کے ساتھ رہے ناچار اپنا مہر یا مال دے کر جس طرح ممکن ہوطلاق بائن لے اور یہ بھی ناممکن ہوتو زید سے دُور بھاگے اور یہ بھی ناممکن ہوتو وبال زید
عــــہ:اصل میں بیاض ہے۱۲۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع