دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

نہ لفظـ"جا"بہ نیت طلاق کہا نہ"طلاق دادم"سے زوجہ کو طلاق دینے کا ارادہ کیا تو اس کا قول مان لیں گے اور اصلًا طلاق نہ ہونے کا حکم دیں گے اگر جُھوٹا حلف کرے گا اپنے زنا اور زوجہ کے زنا کا سخت شدید وبال اس کی گردن پر ہے،اور اگر ان میں سے کسی بات پر حلف نہ کرے یا صرف امر دوم پر حلف کرے تو تین طلاقیں ہوگئیں،بے حلالہ اُس کے نکاح میں نہیں آسکتی۔اور اگر امر دوم پر حلف کرلے کہ اس طلاق دادم سے عورت کو طلاق کی نیّت نہ تھی لیکن یہ حلف نہ کرے گا کہ لفظ"جا"بہ نیت نہ کہا تو عورت اُسے حاکم کے یہاں پیش کرے اگر حاکم کے سامنے حلف کرلے گا کہ"جا"بھی طلاق کی نیت سے نہ کہا تو حکمِ طلاق نہ ہوگا،اور اگر وہاں بھی اس پرحلف سے باز رہا تو تین طلاق ہوجانے کا حکم دیں گے۔

وذلك لان المطلوب فی اللفظ الثانی لعدم الحکم بالطلاق وجود الحلف بانہ لم ینوبہ الطلاق فاذا لم یوجد حکم بہ قال فی الخانیۃ والبزازیۃ قال لہا لا تخرجی من الدارالا باذنی فانی حلف بالطلاق فخرجت لایقع لعدم ذکرہ حلفہ بطلاقھا ویحتمل الحلف بطلاق غیرھا فالقول لہ١[1]اھ وفی ردالمحتار یفھم منہ انہ لو لم یقل ذلک(ای لم یحلف انہ لم یرد بہ طلاقھا بل طلاق غیرھا)تطلق امرأتہ لان العادۃ ان من لہ امرأۃ انما یحلف بطلاقھا لابطلاق غیرھا فقولہ انی حلفت بطلاق ینصرف الیھا مالم یرد غیرھا لانہ یحتمل کلامہ٢ [2]اھ وتمام تحقیقہ

یہ اس لئے کہ دوسرے لفظ میں طلاق نہ ہونے کا حکم،اس قسم پر کہ اس نے اس لفظ سے طلاق کا ارادہ نہیں کیا،مطلوب ہے،تو جب قسم نہ پائی گئی تو طلاق کا حکم دیا جائے گا،خانیہ اور بزازیہ میں فرمایا خاوند نے بیوی کو کہا کہ میری اجازت کے بغیر باہرمت نکلو کیونکہ میں نے طلاق کی قسم کھائی ہے تو بیوی باہر نکل گئی،اس پر طلاق نہ ہوگی کیونکہ بیوی کی طلاق کا قسم میں ذکر نہیں ہے اور اس میں کسی غیر عورت کی طلاق کا احتمال بھی ہے،اس لئے خاوند کی بات معتبر ہوگی اھ،اور ردالمحتار میں یوں ہے کہ اس سے معلوم ہورہا ہے اگر خاوند یہ بات نہ کہے،یعنی اپنی بیوی کی طلاق کا ارادہ نہ کرنے اور غیر کا ارادہ کرنے کی قسم نہ کھائے،تو اس کی بیوی کو طلاق ہوجائے گی،کیونکہ عادت یہ ہے اس کی بیوی کو طلاق ہوجائے گی،کیونکہ عادت یہ ہے کہ بیوی والا اپنی بیوی کی طلاق کی قسم کھاتا ہے کسی دوسری عورت کی قسم نہیں کھاتا تو خاوندکی قسم

 


 

 



[1] فتاوٰی بزازیۃ علٰی ہامش الفتاوی الھندیۃ کتاب الایمان نورانی کتب خانہ پشاور ٤ /٢٧٠

[2] ردالمحتار باب الصریح من کتاب الطلاق داراحیاء التراث العربی بیروت  ٢/٤٣٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن