دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

وکذالو وقع الثلاث متفرقۃبالطریق الاولٰی اذلم یخالف فیہ احد لان القراٰن ناطق بانتفاء المحل بعد الثلاثۃ[1]۔واﷲتعالٰی اعلم۔

اس پر حد نہ ہوگی،او ریوں ہی اگر اس نے تین متفرق دی ہوں تو بطریق اولٰی حد ساقط ہوگی کیونکہ اس میں کوئی مخالف نہیں تین طلاقوں کے بعد بیوی کامحلِ وطیئ نہ رہنا قرآن کی نص ہے۔واﷲتعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ١٦٤تا١٦٦:    جمادی الاولٰی ١٣١٨ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ نابالغ اور نابالغہ کا نکاح بذریعہ اُن کے ولی کے ہوسکتا ہے یانہیں؟

(٢)زید نے اپنی لڑکی نابالغہ عمر تقریبًا دس١٠سال کا نکاح ایك لڑکے چوبیس٢٤سالہ کے ساتھ کردیا اپنی ولایت سے درست ہے یانہیں؟

(٣)اگر اس لڑکی نے کچھ اشارہ وقت لینے اقرارکے کر دیا ہوتوبھی نکاح درست ہے۔اب عمرو نے ان تینوں صورتوں میں ایسی کسی صورت کو حاصل کرکے اپنی بی بی کو طلاق دے دی اس کے باپ کے کہنے سے،اور لڑکی بھی اپنی نادانی سے طلاق پر رضا مندتھی طلاق ہوگئی،لفظ طلاق یوں کہا طلاق دی طلاق دی طلاق دی،تین دفعہ کہنے سے طلاق ہوگئی،اب بعد طلاق اس کا نکاح پھر پڑھا جاوے تو کس شرط کے بعد نکاح جائز ہوجائے گا؟بینواتوجروا(بیان کرکے اجر پاؤ۔ت)

الجواب:

نابالغ نابالغہ کا نکاح بذریعہ ولی ہوسکتا ہے۔

(٢)باپ نے اپنی نودس برس کی لڑکی کانکاح چوبیس سالہ لڑکے کے ساتھ کردیا درست ہے،

وقد تزوج رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم امّ المومنین رضی اﷲتعالٰ عنھا وھی بنت ست سنین و بنی بھا وھی بنت تسع سنین[2]۔

بیشك حضور صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اﷲتعالٰی عنہ سے نکاح فرمایا تو وہ چھ سال کی تھیں آپ نے رخصتی حاصل کی تو وہ نوسال کی تھیں۔(ت)

(٣)ولی جائز کے ہوتے نابالغہ کے اشارہ کی کوئی حاجت نہیں اور بغیر ولی کے نابالغہ کا اشارہ یا خود زبان سے صراحت ایجاب وقبول کرنا کافی نہیں،شوہر عاقل بالغ نے اگر اپنی زوجہ نابالغہ کو طلاق دی


 

 



[1] ردالمحتار باب الولی الذی یوجب الحد والذی لایوجبہ داراحیاء التراث العربی بیروت ٣/١٥٢

[2] سنن ابن ماجہ باب نکاح الصفاء ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص١٣٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن