30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ولایت شفقت کے لئے ہوتی ہے ضرر کے لئے نہیں۔ت)کھانا پینا مکان میں رہنا منافی جنوں نہیں،واﷲتعالٰی اعلم۔
مسئلہ ١٦٠: از شہر بریلی محلہ بہاری پور زوجہ عبدالرحمٰن صاحب ٤محرم الحرام ١٣٣٨ھ
کیا فرماتے ہں علمائے دین وشرع متین اس مسئلہ میں کہ مسماۃ محبوبن کا نکاح مستری عبدالرحمٰن سے عرصہ نوسال کا ہوا جب ہوا تھابعد نکاح ایك سال تك باقاعدہ رہا پھر اس کے یہاں سے چلاگیا چونکہ مکان مسماۃ محبوبن کا تھا اس واسطے وُہ اکیلی مکان میں رہی محلہ والے اس کو سمجھا کر لائے غرضکہ اسی طرح کبھی وُہ چلاجاتا اور کبھی آجاتا یونہی عرصہ نوسال کا ہوا بعد نوسال کے وہ لوگ جونکاح کے گواہ تھے ان کے سامنے کہہ گیا تین بار کہ میں نے اپنی بی بی کو طلاق دی اور کہا نہ تُومیری بی بی نہ میں تیرا شوہر اب اس صورت میں نکاح جائز رہا یا نہیں؟بینواتوجروا
الجواب:
سچ اور جُھوٹ کا حال اﷲجانتا ہے،یہ حلال وحرا م وقبر وحشر کا معاملہ ہے،بناوٹ سے حلال حرام نہ ہوجائے گا،نہ اﷲتعالٰی کے یہاں بناوٹ کام دے گی جولوگوں کی چھپی جانتا ہے،اگر واقع میں عورت جانتی ہے کہ وُہ تین بار اس سے یہ الفاظ کہہ گیا تو عدت کے بعد دوسرے سے نکاح کرسکتی ہے اور اگر شوہر واپس آئے اورطلاق سے منکر ہو اور گواہوں میں دو٢ گواہ حامل قبول نہ نکلیں تو طلاق ثابت نہ ہوگی شوہر کے حلف کے بعد عورت اُسے جبرًا واپس دلائی جائےگی۔واﷲتعالٰی اعلم۔
مسئلہ ١٦١تا١٦٣: از فتح پور ضلع شیحا واٹی درگاہ مسئولہ پیرجی محمد حنیف صاحب ٥شوال ١٣٣٩ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں کہ:
(١)کتنی بار طلاق دینے سے عورت خاوند پر حرام ہوسکتی ہے؟
(٢)جس شخص اپنی زوجہ کو دس١٠ بار طلاق دے اوراس کے ثبوت میں تین بار خاص اپنے ہاتھ سے تحریر لکھ لکھ کر لوگوں پر ظاہر کرے تو کیا وُہ عورت بغیر حلالہ اس کے لئے بغیر نکاح حلال ہوسکتی ہے؟
(٣)اسی مطلقہ سے اُنہیں شرطوں پر بغیر حلالہ کئے رہی،طلاق دینے والا خاوند صحبت کرتا رہے اور اس کو بدستور اپنے عملدرآمد میں لاتا رہے ا س کا کیا حکم ہے ؟ اُس کی اولاد کیسی ہے اور اس کی جائداد کی مستحق ہوگی یانہیں اورایسا شخص قابلِ خلافت وسجادگی و خرقہ درویشی ہے یانہیں؟بینواتوجروا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع