دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

مسئلہ ١٥٨:             ١٤ ربیع الاول شریف ١٣٣٨ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ہمارےامام اعظم رحمۃ اﷲتعالٰی علیہ کے نزدیك اگر طلاق جبرًا دلوائی جائے تو اگر خوفِ جان سے مجبورًا اگر کوئی عورت اپنی کو طلاق دیوے تو طلاق واقع ہوجائے گی یا نہیں اور اگر لفظِ نفی آہستہ سے اپنی دبی زبان سے کہہ لیوے کہ وہ نہ سمجھے اور نہ سُنے تو بھی واقع ہوجاوےگی یانہیںِ مثلًایہ کہے میں نے اپنی عورت کو طلاق(نہیں)دی یا لفظ استثنا(اِن شاء اﷲ)آہستہ سے کہہ لیوے تو کیا حکم ہے،یا اور کوئی حیلہ ہوسکتا ہے یا نہیں جس سے طلاق واقع نہ ہو۔

الجواب:

طلاق اگر دبی زبان سے دے کیسے ہی جبر واکراہ سے دی ہوجائے گی،اور استثناء یا الحاق نفی اگر ایسی آواز سے تھا کہ خود اپنے کان تك پہنچے کے قابل بھی نہ تھی توعنداﷲبھی معتبر نہیں طلاق ہوگئی،اور اگر اپنے کان تك آواز آئی اس مکرہ نے نہ سنی نہ اور حاضرین نے تو قضاءً طلا ق جائے گی عنداﷲنہ ہوگی۔حیلہ یہ ہوسکتا ہے کہ اس کے اکراہ پر کہے طلا ق طلاق طلاق،اور نیّت یہ کرے کہ مہمل مطالبہ کررہے ہو،لیکن مکرہ اگر ہوشیار ہے اور بے تصریح اضافت نہ مانے تو کوئی حیلہ نہیں۔واﷲتعالٰی اعلم۔

مسئلہ ١٥٩:                              از حافظ شمس الدّین شاہ آباد ضلع ہردوئی گگیانمی            ٢٠محرم الحرام ١٣٣٩ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص پندرہ سال سے دیوانہ ہوگیا ہے او اس کی عورت ہے اس کو اپنی عورت سے کوئی غرض واسطہ نہیں ہے،اس کاحق پورا نہیں کرسکتا کھانا کپڑا وغیرہ کچھ نہیں دے سکتا ہے،عرصہ آٹھ دس ماہ کا ہوا اس سے طلاق کے واسطے کہا گیا کہ اپنی عورت کو طلاق دے دے،تب اس نے دو۲ مرد اور ایك عورت کے سامنے طلاق دے دی،تین بار اپنی زبان سے کہا کہ میں نے اپنی عورت کو طلاق دی،عورت کون ہے جس کے رُوبرو طلاق دی دیوانہ کی ماں ہے،مرد وہ کون ہیں جن کے رُوبرو طلاق دی ایك دیوانہ کابھائی ہے دوسرا بھانجا  ہے یہ شخص  ایسا دیوانہ نہیں ہے جو بالکل ہوش وحواس نہ رکھتاہو،کھاتا پیتا ہے مکان میں رہتا ہے اس کی کوئی جائداد ایسی نہیں جواپنا گزرکر سکے،اس کی عورت دوسرے سے نکاح کرنا چاہتی ہے آیا طلاق ہوئی یا نہیں؟ بینواتوجروا۔برائے مہربانی جواب سے جلد مطلع فرمائے

الجواب:

مجنون کی طلاق باطل ہے وُہ لاکھ دفعہ طلاق دے ہرگز نہ ہوگی،نہ عورت کو دوسرے سے نکاح جائز ہوگا نہ اس کی طرف سے اس کا ولی طلاق دے سکتا ہے لان الولایۃ للنظر لاللضرر(کیونکہ


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن