30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مگر یہ سب اس صورت میں جبکہ اکراہ شرعی ہوکہ اُس سے ضرر رسانی کااندیشہ ہوا اور وُہ ایذاء پر قادر ہو صرف اس قدر کہ اُس نے اپنے سخت اصرارسے مجبور کردیا اور اس کے لحاظ پاس سے اسے لکھتے بنی،اکراہ کے لئے کافی نہیں یُوں لکھے گا تو طلاق ہوجائے گی کمالایخفی(جیساکہ پوشیدہ نہیں۔ت)واﷲتعالٰی اعلم۔
مسئلہ ١٥٧: از ڈاك خانہ راموچکما کول ضلع چٹاگانگ مدرسہ عزیزیہ مرسلہ مفیض الرحمٰن ١٠جمادی الآخر ١٣٣٦ھ
کسی نے ایك شخص کو جبرًانشہ پلایا وُہ حالتِ بیہوشی میں اگر عورت کو طلاق دے تو کیا طلاق واقع ہوگئی؟
الجواب:
لوگ کسی کے اصرار کو بھی جبر کہتے ہیں،یہ جبر نہیں،اگر ایسے جبر سے نشہ کی چیز پی اور اس نشہ میں طلاق دی بلاشبہہ بالاتفاق ہوگئی،ہاں اگر جبر واکراہِ شرعی ہو۔مثلًا قتل یا قطع عضو کی دھمکی دے جس کے نفاذپر یہ اسے قادر جانتا ہو،یایُوں کہ کسی نے ہاتھ پاؤں باندھ کر منہ چیرکر حلق میں شراب ڈال دی تو یہ صورت ضرور جبر کی ہے،اورتحقیق یہ ہےکہ اس نشہ میں اگر طلاق دے نہ پڑے گی۔درمختار میں ہے:
|
اختلف التصحیح فیمن سکر مکرھا اومضطرا[1]۔ |
جس شخص نے مجبور ہوکر یا اضطراری حالت میں نشہ آور چیز کو استعمال کیا اور اسی نشہ میں اس نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی تو ایسے شخص کی طلاق میں تصحیح مختلف ہے(ت) |
ردالمحتار میں ہے:
|
صحح فی التحفۃ وغیرھا عدم الوقوع وفی النھر عن تصحیح القدوری انہ التحقیق٢[2]۔ ملخصًا۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
تحفہ وغیرہ میں طلاق واقع نہ ہونے کو صحیح قرار دیاگیا ہے،اور نہر میں قدوری کی تصحیح بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہی تحقیق ہے،واﷲتعالٰی اعلم(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع