دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

طلاق جس طرح قول سے واقع ہوتی ہے یونہین تحریر سے،پس وہ طلاق واقع ہوگئی اور بہ سبب مرور عدت کے اب رجوع بھی نہیں کرسکتا،ہاں اگر تین طلاقیں نہ تھیں تو نکاحِ جدید بے حلالہ کے کرسکتا ہے ورنہ حلالہ کی ضرورت ہےکما ھوالحکم المعروف(جیسا کہ حکم مشہور ہے۔ت)اور مہر ہندہ اس صورت میں بیشك زید پر واجب الادا ہے،اور اگر وہ دعوٰی کرے کہ اس تحریر کے وقت میرا غصہ ایسی ہی حالت کو پہنچا ہوا تھا کہ میری عقل بالکل زائل ہوگئی تھی اور مجھے نہ معلوم تھا کہ میں کیا کہتا ہوں کیا میرے منہ سے نکلتا ہے،تو اطمینانِ ہندہ کےلئے اس کا ثبوت گواہانِ عادل سے دے کہ اگر چہ عنداﷲوہ اپنے بیان میں سچا ہواور اسے عورت کے پاس جانا دیانتًا روا ہو مگر عورت کو بے ثبوت بقائے نکاح اس کے پاس رہنا ہرگز حلال نہیں ہوسکتا،توضرور ہوا کہ زید اپنے دعوٰی پر گواہ د ے یا اگر معلوم ومعروف ہے کہ اسے پہلے بھی کبھی اس کی ایسی حالت ہوگئی تھی تو گواہوں کی کچھ حاجت نہیں مجرد قسم کھا کر بیان کرے ورنہ مقبول نہیں(جواب ناقص ملا)

مسئلہ ١٥٥:                              از رامپورمحلہ پھول واڑہ مرسلہ محمد علی صاحب مورخہ                    ٧ذی الحجۃ الحرام ١٣٣٨ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین بیچ اس مسئلہ طلاق کے کہ زید کی بیوی جب اپنے میکہ گئی تو علیل ہوگئی اورحاملہ بھی ہے جب کچھ فرست ہوئی تو سسرال میں آئی شام کے ٧بجے ماہِ رمضان میں ایك دورہ گرمی یا کسی دوسری بیماری کے سبب سے لاحق ہوا اور اس وقت کی حالت خطر ناك تھی زید اپنے مکان پر موجود نہ تھا کچھ عرصہ کے بعد جب زید مکان پر آیا اور اپنی کو ایسی حالت میں دیکھا فورًا واپس گیا تاکہ حکیم صاحب کو لائے جب حکیم صاحب کے یہاں وُہ جارہا تھا تو اس نے اپنی سسرال میں بھی اس واقعہ کی خبر کردی جس پر زید کے خسر اور ساس آگئے حکیم صاحب نے اپنی تشخیص سے یہ ثابت کیا کہ کسی چوٹ کی وجہ سے یہ دورہ پڑا ہے اس پر زید کے سالے نے یہ خیال کرکے کہ زید نے اس کی ہمشیرہ کو مارا ہے سخت وسُست کہنا شروع کیا جس پر زید بھی وہی کہنے کے لئے تیار ہوگیا،نوبت باینجار سید کہ ہاتا پائی شروع ہوگئی،زید کی والدہ نے زید کے پھوپھا زاد بھائی کو آوازدی اور وُہ زید کی زوجہ سے بھی یہ رشتہ رکھتے ہیں وہ فورًا  آگئے اور زید کو پکڑکرلے گئے۔اس وقت زید کی حالت ایك دیوانے کُتّے کی تھی اس کو کسی بات کا ہوش نہ تھا،اسی رات میں اس نے یہ کہا جس عورت کی وجہ سے یہ بے عزّتی مجھ کو اٹھانا پڑی میں نے اس کو تین طلاق پر چھوڑا لیکن یہ کلمہ ایك مرتبہ اس کے منہ سے نکلا زید کے خسر اپنی بیٹی کو اسی وقت لے گئے جس کو اب تك دو٢ماہ اور کچھ دن گزرے اس پر کیا حکم ہے اورزید نے اپنی بیوی بلانے کےلئے کہا ہے۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن