دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

الجواب:

پہلی صورت میں ایك طلاق ہوجانے کا حکم دیا جائے گا اگر چہ عنداﷲنہ ہو،جبکہ جُھوٹ کہا ہو کما فی الخیریۃ فیمن اقربا لطلاق کاذبا(جیساکہ خیریہ میں طلاق کا جھوٹا اقرار کرنے والے کی بحث میں ہے۔ت)

صورت دوم میں ہرگز طلاق نہ ہوئی،نوٹس میں دوسرے کا یہ لکھ دینا اور شوہر کا جواب نہ دینا محض مہمل ہے،ہرگز اس سے عورت کو دُوسری جگہ نکاح کا اختیار نہیں ہوسکتا،حدیث میں ہے:الطلاق لمن اخذبالساق[1] (طلاق کا حق صرف خاوند کو ہے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ١٥٣:             از شہر رجمٹ اکاکور ٦٣چھاؤنی مسئولہ محمد حسین صاحب سہارنپوری ٢٠          ربیع الآخر١٣٣٦ھ

عمرو کو عشق ہوگیا تھا اور ہروقت خیالِ معشوق رہتا تھا اور فکر دل رہتا تھا اور خلش بہت تھی عمرو نے گھبراہٹ میں طلاق دے دی،اس کلمہ کو دن میں بار بار جنون کی حالت میں بیان کرتا تھا۔

الجواب:

فقط گھبراہٹ یا دماغ پر گرمی کا نام جنون نہیں،اگر واقعی مجنون نہ تھا تو طلاق ہوگئی،اگر تین بار کہی تو تین بار،وُہ الفاظ جو اس نے بار بار کہے سائل نے بیان نہ کئے کہ اُن کا مفصل حکم دیا جاتا۔واﷲتعالٰی اعلم۔

مسئلہ ١٥٤:کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید وہندہ میں لڑائی ہوئی،زید نے حالتِ غیظ وغضب میں ہندہ کو طلاق نامہ لکھ دیا اور اپنے مکان سے نکال دیا،اُسے مدت گزری یہاں تك کہ عدت گزرگئی،اب زید کہتا ہے کہ مجھے طلاق منظور نہ تھی  میں نے شدتِ غضب میں وہ طلاق نامہ لکھا تھا اور زبان سے کوئی لفظ طلاق نہ کہا تھا،پس اس صورت میں زید کا یہ عذر قابلِ سماعت ہے یا نہیں؟ ہندہ پر طلاق ہوئی یا نہیں؟ اور اگر ہوئی تو اب زید اس سے نکاح کرسکتا ہے یانہیں؟ اور ہندہ کا ہر زید پرواجب الادا ہوگیا یانہیں؟ بینواتوجروا

الجواب:

غصّہ مانع وقوعِ طلاق نہیں بلکہ اکثر وہی طلاق پر حامل ہوتا ہے،تو اسے مانع قرار دینا گویا حکمِ طلاق کا راسًا ابطال ہے،ہاں اگر شدّتِ غیظ وجوشِ غضب اس حدکو پہنچ جائے کہ اس سے عقل زائل ہوجائے،خبر نہ رہے کیا کہتا ہوں زبان سے کیا نکلتا ہے،توبیشك ایسی حالت کی طلاق ہرگز واقع نہ ہوگی،پس صورت مستفسرہ میں اگر زید اس حالت تك نہ پہنچا تھا تو صرف غصّہ ہونا اسے مفید نہیں اور


 

 



[1] سنن ابن ماجہ باب الطلاق ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص١٥٢

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن