دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

مسئلہ ١٤٩:                              از کلکتہ امر تلہ لائن نمبر٢٦ مسئولہ رحمت اﷲآدم غنی                   ٢٨ شعبان ١٣٣٩ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ نکاح ثابت رہا یا طلاق ہوا،ہماری بی بی سے اور ہماری والدہ سے جھگڑا ہوا،اس رنجش سے ہماری والدہ دوسرے مکان پر چلی گئی ایك ہفتہ بعد جمعرات کو سب لوگ گئے،بی بی سے دریافت کیا کہ ہماری والدہ رنج ہوکر چلی گئی تم اُن کر راضی کرکے لاؤ،بی بی نے انکار کیا،میں نے بہت سمجھایا مگر وُہ راضی نہ ہوئی،میں نے کہا جب تك میری والدہ کو راضی نہیں کروگی ہم بھی تمہارے شریك رنج ملال کے نہیں ہوں گے،اس پر بی بی نے جواب دیا ہم تم کو اور تمہاری ماں کو نہیں چاہتے ہیں تم چلے جاؤ،میں مکاان آئے لگا،بی بی نے کہا ایسے کیوں جاتے ہو صفائی کرکے چلے جاؤ ہم نے جواب دیاکہ کس کو صفائی کے لئے بلاؤں اپنے دل میں ارادہ کیا کہ روزانہ جھگڑے سے اس کو طلاق دینا ہی بہتر ہے،چلے آئے،بستی والوں نے پوچھا کہ کسی کے نزدیك اس کو طلاق دیا،ہم نے جواب دیا کہ اپنے دل سے طلاق اس کو دے دیا جس کو آٹھ نو مہینے کا زمانہ گزرتا ہے اس تاریخ سے آج تك ہم سے اس سے ملاقات نہیں ہے بعد پانچ چھ ماہ کے ایك شخص نے مجھ سے پوچھا کہ تم اپنی بی بی سے کیونکہ نہیں ملتے،جواب دیا کہ ہم نے اس کو طلاق دے دیا بجواب اس کے تم نے کس کے نزدیك طلاق دیا،ہم نے اس کو کسی کے سامنے طلاق نہیں دیا اپنے دل سے اس کو ترك کردیا بجواب اس کے ان نے کہا کہ گھر بیٹھے طلاق طلاق طلاق نہیں ہوتا ہے کسی کے سامنے طلاق دینا چاہئے،اس پر اس نے کہا کہ ایسے طلاق نہیں ہوتا ہے،نہ ہوا،اس پر ہم نے کہا ایك طلاق دو طلاق تین طلاق یہ کہہ کر کہا اب ہوا یانہیں؟ان نے کہا ہوگیا۔

الجواب:

دل میں طلاق دینے سے نہیں ہوتی جب تك زبان سے نہ کہے،

بل بصوت یسمع نفسہ لولامنع کما ھوالصحیح لا معتمد فی کل ماھو قول کما فی الدرر وغیرہ۔

بلکہ ایسی آواز سے جس کو مانع نہ ہونے پر خود سُن سکے،جیسا کہ یہی صحیح اور قابل اعتماد قول ہے ہر قولی معاملہ میں جیسا کہ درمختار وغیرہ میں ہے(ت)

پہلے شخص کے جواب میں اگر یُوں کہتا کہ اپنے دل میں طلاق دے دی تو اس سے بھی طالق نہ ہوتی لانہ اقرار بالباطل(کیونکہ یہ باطل کا اقرار ہے۔ت)مگراس نے کہا کہ اپنے دل سے اس کو طلاق دے دی یہ ایك طلاق رجعی ہوئی،عبارتِ سوال سے ظاہر یہ ہے کہ اس گفتگو کے پانچ چھ مہینہ بعد دوسرے شخص سے گفتگو ہوئی،اور اگرایسا ہے اور اس پانچ چھ مہینے میں گفتگو ئے شخص اول کے بعد سے اب تك عورت کی تین حیض شروع ہوکر ختم ہوچکے تو یہ تین طلاقیں نہ ہوئیں لفوات المحل


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن