30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ١٤٧: از شہر پوربندر مقام کھاری مسجد مرسلہ مولوی محمد اسمٰعیل خاں صاحب ٤ذیقعدہ ١٣٣٧ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زیدنے اپنی عورت زینب سے حالتِ غصّہ میں کہا زینب طلاق طلاق طلاق یعنی بے شمار طلاق جس کا اندازہ معلوم نہین،اور زید کہتا ہے کہ مجھ کوحالتِ غصّہ میں خبر نہیں کہ میں نے کتنے دفع طلاق دیا ہے بحضور الشاہدین،اور زینب کے خویش واقارب کہتے ہیں کہ زید نے تین طلاقیں شرعًا دی ہیں اور اب زید اپنی عورت زینب سے رجعت کرنا چاہتا ہے اور عورت کے وارث انکار کرتے ہیں،اوریہ آدمی نمازی ہے اور غریب ہے،یہاں علماء نے فتوی دیا ہے کہ رجوع صحیح ہے مگر لوگ نہیں مانتے،اب حق آپ کی جانب ہے جیساکہ حکمِ شریعت ہو،اگر آپ جواب نہ دوگے تو غریب کا حق ماراجائے گا اور دوسرا کوئی ہندوستان میں آپ جیساعالم نہیں،آپ کا فتوٰی اطراف میں جاری ہے۔بینوا توجروا
الجواب:
جبکہ زید ان الفاظ سے طلاق دینے کا اقرار کرتا ہے،گنتی میں سہو بتاتا ہے،اگر ثابت ہو کہ یہ لفظ تین بار کہے تین طلاقیں ہوگئیں رجعت ناممکن ہے بے حلالہ نکاح نہیں کرسکتا۔
|
قال اﷲتعالٰی فَلَا تَحِلُّ لَہٗ مِنۡۢ بَعْدُ حَتّٰی تَنۡکِحَ زَوْجًا غَیۡرَہٗؕ[1]۔ واﷲتعالٰی اعلم۔ |
اﷲتعالٰی نے فرمایا:تیسری طلاق کے بعد عورت حلال نہیں تاوقتیکہ وہ کسی دوسرے شخص سے نکاح نہ کرلے۔ واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ١٤٨: ازکلکۃ دھرم تلہ اسٹریٹ نمبر١٦٢مرسلہ عزیز الرحمٰن صاحب پیش امام مسجد ذی الحجہ ١٣٣٨ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کئی آدمیوں نے مل کر ایك شخص سے کہا کہ تو اپنی اہلیہ کو طلاق دے دے۔پس اس کی زبان سے بلانیّتِ طلاق کے نکل پڑا"ہاں ہاں"تو اس صورت میں اس کی اہلیہ پر طلاق ہوگا یا نہیں؟ جواب کُتب دینیہ سے ارشاد ہو۔بینواتوجروا۔
الجواب:
جبکہ اُن اشخاص نے اس سے طلاقِ زن کی درخواست کی اوراس کے جواب میں اس نے"ہاں ہاں"کہا طلاق اصلًا نہ ہوئی اگر چہ نیت طلاق ہی کہتا کہ لفظ"ہاں"جب امر کے جواب میں واقع ہوتو اس کا حاصل وعدہ ہوتا ہے یعنی ہاں طلاق دے دُوں گا اور اس سے طلاق نہیں ہوسکتی اگر چہ نیت کرے کہ طلاق کے لئے نیت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع