دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

فی الدرالمختار حل طلاقھن ای الاٰیسۃ والصغیرۃ والحامل عقب وطی لان الکراھۃ فیمن تحیض لتوھم الحبل وھو مفقود ھھنا[1]۔

درمختار میں ہے،بوڑھی عورت،نابالغہ اور حاملہ عورت کو جماع کے بعد بھی طلاق دینا حلال ہے کیونکہ مکروہ حیض والی عورت کو طُہر میں جماع کے بعد طلاق دینا اس لئے تھا کہ وہاں حمل ٹھہرنے کا احتمال ہوتا ہے جبکہ یہ احتمال یہاں نہیں ہے۔(ت)

مگر ایك طلاق رجعی دے،اگر دوتین دے گا گنہگار ہوگا،

فی الدر البدعی ثلث متفرقۃ اوثنتان بمرّۃ او مرتین [2]الخ۔

درمختار میں ہے:بدعی طلاق یہ ہے کہ تین طلاقیں خواہ متفرق ہوں یا دو طلاقیں ایك مرتبہ یا متفرق دی جائیں الخ(ت)

یُوں ہی طلاق بائن ایك ہی دے جب بھی ظاہر الروایۃ میں گناہ ہے،

فی ردالمحتار الواحدۃ البائنۃ بدعیۃ فی ظاہر الروایۃ ٣[3]۔واﷲتعالٰی اعلم۔

ردالمحتار میں ہے:ایك بائنہ طلاق،بدعی طلاق ہے، ظاہر روایت کے مطابق۔واﷲتعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ١٤٣:از یریواڈاك خانہ امریا ضلع پیلی بھیت مسئولہ جناب محمد بخش صاحب وذوالفقار خاں صاحب ٤شعبان ١٣٣٩ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین،ایك شخص نے حالتِ غصّہ میں بہ سبب ملامت برادران زوجہ اپنے کے اپنی بیوی کو طلاق دی اور زمانہ طلاق میں عورت کو ۵٥ماہ کو حمل تھا بعدطلاق اورپورا ہونے مدت حمل کےعورت کے لڑکا پیدا ہوا اور تین چار روز زندہ رہ کر مرگیا یہ طلاق جائز ہے یاناجائز،اور ایسی صورت میں جو حکم مسئلہ ہو اطلاع دی جائے اس عورت کا دوسری جگہ نکاح ہوسکتا ہے یانہیں؟بینواتوجروا

الجواب:

عورت کوحمل ہونا مانع وقوعِ طلاق نہیں،اگر طلاق بائن تھی تو مطلقًا اور اگررجعی تھی اور بچّہ پیدا ہونے تك نہ زبانی رجعت کی نہ زوجہ کو ہاتھ لگایا تو بعد ولادت عورت نکاح سے نکل گئی اب اسے اختیار ہے جس سے


 

 



[1] درمختار شرح تنویرالابصار فصل ویجہرالامام مطبع مجتبائی دہلی ١/۲۱۶

[2] درمختار شرح تنویرالابصار فصل ویجہرالامام مطبع مجتبائی دہلی ١/۲۱۶

[3] ردالمحتار کتاب الطلاق  دار احیاء التراث العربی بیروت ۲/ ۴۱۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن