30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ادنی المخافتۃ اسماع نفسہ ویحری ذلك فی کل مایتعلق بنطق کتسمیۃ علی ذبیحۃ وعتاق وطلاق وغیرھا فلوطلق ولم یسمع نفسہ لم یصح فی الاصح[1]۔ |
مخفی آواز ادنٰی یہ ہے کہ خود کو سُنائے،اور یہ حکم ان تمام میں جاری ہوگا جن کا تعلق نطق سے ہو،مثلًا ذبیحـہ پر بسم اﷲ،آزاد کرنا،طلاق دیناوغیرہا،تواگر طلاق کہی اور خود نہ سُن سکا،توصحیح قول میں طلاق نہ ہوگی(ت) |
ہاں اگر آواز اتنی تھی کہ اپنے کان تك پہنچ سکتی اگر چہ کسی مانع مثلًا غُل شور چکّی،مینہ،بہرے پن وغیرہا کے سبب نہ پہنچی طلاق ہوجائے گی،
|
ادنی الحد خروج صوت یصل الی اذنہ ولوحکما کما لوکان ھناك مانع من صمم اوجبلۃ اصوات اونحو ذٰلک۔واﷲتعالٰی اعلم۔ |
ادنٰی حد ہے کہ آواز اتنی ہو کہ اس کے اپنے کانوں تك پہنچے اگر چہ حکمًا ایسا ہو مثلًا آواز پہنچ جاتی اگر وہاں بہرہ پن شوروغل وغیرہ نہ ہوتا۔(ت)واﷲ تعالٰی اعلم |
مسئلہ ١٤١: از رامہ تحصیل گوجر خاں ڈاکخانہ جاتلی ضلع روالپنڈی مرسلہ تاج محمد صاحب ١٨شوال ١٣٣٨ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین،ایك لڑکے نے اپنے باپ سے بولا کہ تم میری زوجہ کو طلاق دے دو،اس نے طلاق دے دی ہے،یہ طلاق واقع ہوسکتی ہے یانہیں؟
الجواب:
نابالغ نہ خود دے سکتا ہے نہ دوسرے کو وکیل کرسکتا ہے،نہ باپ بذریعہ ولایت اُس کی طرف سے طلاق دے سکتا ہے فانہ ضرر والولایۃ للنظر(کیونکہ یہ تو ضرر ہے جبکہ ولایت شفقت کے لئے ہوتی ہے۔ت)واﷲتعالٰی اعلم
مسئلہ١٤٢: ١١ ربیع الاول شریف ١٣١٧ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ میں کہ عورت چار ماہ کا حمل رکھتی ہے اورشوہر طلاق دے تو طلاق جائز ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا
الجواب:
جائز وحلال ہے اگر چہ حمل میں بلکہ آج ہی بلکہ ابھی ابھی اس سے جماع کر چکا ہو،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع