دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

یونہی اس کے پہلے لفظ کہ"تو عمرو یا بکر سے نکاح کرلے یا اس کا نکاح ولید سے کرادو"محتاجِ نیت ہیں،اگر بہ نیتِ طلاق کہے ایك طلاق بائن ہوئی،اور نیتِ طلاق نہ تھی تو کچھ نہیںِ اور اس بارے میں کہ ان الفاظ سے اس نے طلاق کی نیت نہ کی تھی،اس کا قول قسم کے ساتھ معتبر ہے اگر قسم کھالے گا حکمِ طلاق نہ ہوگا،پھر واقع میں نیت کی تھی اور جُھوٹی قسم کھالی تو وبال اُس پر ہے۔ردالمحتار میں ہے

فی شر ح الجامع الصغیر لقاضی خان لوقال اذھبی فتزوجی وقال لم انوالطلاق لایقع شیئ لان معناہ ان امکنك وفی الذخیرۃ اذھبی وتزوجی لایقع الابالنیۃ وان نوی فھی واحدۃ بائنۃ وان نوی الثلاث فثلاث[1]

قاضی خان کی شرح وجامع صغیر میں ہے:خاوند نے بیوی وکہا"جاؤ نکاح کرو"اور پھر کہتا ہے کہ میں نے طلاق کی نیت نہیں کی،تو طلاق نہ ہوگی،کیونکہ اس کی بات کا مطلب یہ ہے کہ اگر تجھے ممکن ہوتو نکاح کرو۔اور ذخیرہ میں ہے:اگر خاوند نے کہا"جاؤ نکاح کرو"تو نیت ایك بائنہ طلاق ہوگی،اور اگر تین کی نیت کی تو تین طلاقیں واقع ہوگی۔(ت)

عرض یہاں مدار اس حلف پر ہے اگر ان سب الفاظ کی نسبت قسم کھالے سے انکار کرے تو ایك طلاق بائن پڑے گی کہ برضائے زوجہ عدّت میں خواہ عدّت کے بعد اس سے نکاح کرسکتا ہے حلالہ کی حاجت بے حلالہ اس سے نکاح نہ کر سکے گا،یہ سب اس صورت میں ہے کہ زید کا مراد اس حد کو نہ پہنچا ہو کہ وہ فاسد العقل مختل الحواس ہوگیا ہو کبھی غافلوں کی سی بات کرے،کبھی خاصے پاگلوں کی سی،اور اگر یہ حالت ہے(اور اﷲخوب جانتا ہے)تو اصلًا طلاق نہ ہوگی اگر چہ اس نے وُہ سب الفاظ بہ نیت طلاق کہے ہوں۔درمختار میں ہے:

لایقع طلاق المجنون والصبی والمعتوہ[2] الخ ملخصا۔ واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔

مجنون،بچّے اور ذہنی مریض کی طلاق واقع نہ ہوگی الخ ملخصًا۔ واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم(ت)

 


 

 



[1] ردالمحتار ۤباب الکنایات داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٤٧٤

[2] درمختار کتاب الطلاق مطبع مجتبائی دہلی ١ /٢١٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن