30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دے لی تو بالاجماع نہ ہوگی،یا زبان سے لفظ تو کہے مگر ایسے کہ زبان کو صرف جنبش ہوئی آواز اپنے کان تك آنے کے بھی قابل نہ تھی تو مذہب اصح میں یُوں بھی نہ ہوگی۔
|
فی الدرالمختار ادنی الجھرا اسماع غیرہ ادنی المخافتۃ اسماع نفسہ ویجری ذٰلك فی کل مایتعلق بالنطق کتسمیۃ علی ذبیحۃ ووجوب سجدۃ تلاوۃ،وعتاق وطلاق واستثناء فلوطلق او استثنٰی ولم یسمع نفسہ لم یصح فی الاصح [1]اھ بالاختصار۔واﷲتعالٰی اعلم۔ |
درمختار میں ہے کم از کم جہریہ ہے کہ دوسرا سُنے اور کم از کم خفاء یہ ہے کہ خود سُن سکے۔یہ ضابطہ ہر ایسے مقام کے لئے ہے جس کا تعلق نطق سے ہو،جیسے ذبیحہ پر بسم اﷲ،سجدہ تلاوت پر سجدہ کا وجوب،غلام کو آزاد کرنا،طلاق دینا،اور کلام میں کوئی استثناء کرنا،لہذا اگر طلاق دی یا استثناء کیا اور خود نہ سنا تواصح مذہب پر طلاق اور استثناء صحیح ہوگا اھ اختصارًا واﷲتعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ ١٢٩: از بدایوں فرشولی ٹولہ شیخ وہاب الدین احمد صاحب ٢٧رجب ١٣٢٧ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے ہندہ اپنی زوجہ سے یہ الفاظ کہے کہ تو عمرو یا بکر سے نکاح کرلے اور زید اپنے والد کو مخاطب کرکے بموجودگی والدین ہندہ یہ کہا میری بیوی کا نکاح ولید سے کرادو۔اس واقعہ سے دوتین مہینہ کے بعد زید نے ہندہ کے مکان پر آن کر ہندہ اور اس کے والدین کی عدم موجودگی میں ایك غیر مخاطب کرکے کہا میں طلاق دیتا ہوں طلاق دیتا ہوں طلاق دیتاہوں اگر اس وقت میرے ساتھ نہ بھیجیں۔وہ شخص ان الفاظ کو سُن کر چلنے لگا تو زید نے پھر انہی الفاظ کا اعادہ کیا اور ہندہ اس کے ساتھ نہ بھیجی گئی،ہندہ حاملہ تھی،اور اسی زیدنے اسی روز ہندہ کے گھر کو چھوڑنے کے بعد یہ کہا کہ میں نے یہ الفاظ دھمکانے کو کہے تھے تاکہ میری بیوی میرے ساتھ کردیں اور میں اپنے الفاظ اب واپس لیتا ہوں،واپس لیتا ہوں واپس لیتا ہُوں۔یہ واقعہ ١٠جمادی الثانی ١٣٢٧ھ ہجری نبوی کا ہے۔زید عرصہ زائد از سال سے بعارضہ مراق علیل ہے آیا اس صورت میں طلاق واقع ہوئی یا نہیں؟ اور تجدید نکاح کی ضرورت ہے یا نہیں؟
الجواب:
سائل نے اظہار کیاکہ زید نے ان اخیر الفاظ میں کہ میں طلاق دیتا ہُوں طلاق دیتا ہُوں طلاق دیتاہوں اگر اس وقت میرے ساتھ نہ بھیجیں کوئی لفظ عورت کی طرف اضافت کا نہ کہا تھا،نہ نام نہ نسب،نہ وصف نہ لقب،نہ اشارہ مثلًا فلاں عورت یا فلان کی بیٹی یا اپنی زوجہ کو یا اس کو وغیرہ وغیرہ کوئی لفظ اس قسم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع