دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

کرتی مگر مہر کی ایك کوڑی کا گونرنمنٹی کاغذ اسٹامپ نہیں ہے کچہری سے بھی عورت کا ولی ایك کوڑی نہیں لے سکتا،یہاں کے مولوی سے دریافت کیا تو یہ کہا کہ شرعًااسے ساڑھے بارہ روپے دینے چاہئے۔بینواتوجروا

الجواب:

اگر آپ طلاق دینا چاہیں تو عورت جب حیض سے فارغ ہو اس کے بعد قبل جماع اس سے ایك بار کہئے کہ میں نے تجھے طلاق دی،پھر اسے چھوڑے رہئے اور اس سے بالکل الگ رہئے یہاں تك کہ طلاق کے بعد تین حیض شروع ہرکر ختم ہوجائیں اس وقت وہ نکاح سے نکل جائے گی،اور مہر وہ معاف نہ کرے تو بہر حال دوسوپانچ اشرفیاں دینا لازم ہوں گی،وہ کوئی جاہل شخص تھا جس نے ساڑھے بارہ روپے بتائے۔واﷲتعالٰی اعلم۔

مسئلہ١٢٧:                              از بچناتھ باڑہ ضلع رائے پور مرسلہ شیخ اکبر حسین صاحب متولی مسجد بچناتھ باڑہ ١٣ذیقعدہ ١٣١٣ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص اپنی عورت کے نان نفقہ سے بے خبر تھا کہ عورت کے وارثوں میں سے کسی نے آن کر اس سے کہا کہ اگر نان نفقہ نہیں دے سکتا تو طلاق دے دے۔چنانچہ اسی وقت اس آدمی کے رُوبرو طلاق دے دی تو یہ طلاق ہوئی یا نہیں کیونکہ عورت وہاں نہ تھی۔بینو اتوجروا۔

الجواب:

طلاق ہوگئی،طلاق کے لئے عورت کا وہاں حاضر ہونا کچھ شرط نہیں فان ازالۃ لاعقد کما لایخفی(کیونکہ یہ ازلہ نکاح ہے نکاح نہیں ہے(تاکہ حاضری ضروری ہوتی)جیسا کہ مخفی نہیں۔ت)واﷲتعالٰی اعلم۔

مسئلہ١٢٨:                              از پیلی بھیت مرسلہ شیخ فیض محمد صاحب                      ٦ ربیع الآخر ١٣٢٠ھ

زید اپنے مکان میں تنہا مقیم تھا اس نے اپنی زوجہ کو طلاق دی لیکن زوجہ نے نہ سُنی نہ دوسرے آدمی نے،اس وجہ سے کہ اور آدمی دوسرے مکان میں تھے،پس طلاق ہوئی یا نہیں؟ بینو اتوجروا

الجواب :

طلاق کے لئے زوجہ خواہ کسی دوسرے کا سُننا ضرور نہیں بلکہ جبکہ شوہر اپنی زبان سے الفاظ طلاق ایسی آواز سے کہے جو اس کے کان تك پہنچے کے قابل تھے(اگر چہ کسی غل شور یا ثقل سماعت کے سبب نہ پہنچی عند اﷲطلاق ہوگئی،عورت کو خبرہوتو وہ بھی اپنے آپ کو مطلقہ جانے،ہاں اگر صرف دل میں طلاق


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن