دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

مسئلہ ١٢٥:              از مؤناٹ بھنجن دفتر مدرسہ دارالعلوم ضلع اعظم گڑھ   ١٥ربیع الاول شریف ١٣٣٨ھ نقل اسٹامپ قیمتی عہ۔

جمن ابن منا،میں ان کو لکھ کردیتا ہوں کہ آپ کی لڑکی کی اُلفت کا خرچ بھر پورا کروں گا اور بغیر علیم اﷲستار بازکے حکم کے خلاف کوئی کام نہیں کروں گا اگر آپ کی حکم عدولی کروں تو آپ اور سب پنچ جو چاہیں کریں سب منظور ہے کیونکہ ہمارا کوئی ماں اور باپ نہیں ہے آپ لوگ ہمارے ماں اور باپ ہیں تاریخ ٢٠مارچ ١٩١٧ء،اور اگر سب خلاف ہوتو اس شرط پر طلاق۔نشانی انگوٹھا جمن مقر،اسمائے شاہدان(٢)علیم اﷲ ستار باز۔ہماری لڑکی الفت جو ہے اگر ہم قضا کرجائیں تو ہمارے گھر سامان اور جتنا مال ہو اور جتنا ہم پر قرض ہو سب الفت کا قرض بھی وہ سب دے اور مال وغیرہ وہ لے اور دوسرے کا تعلق نہیں،باقی گواہ اوپر گزرے،دستخط عبدالراحمٰن قول اجمیری بقلم خود،محمد ابراہیم ابن محمد اسمٰعیل۔یہ فتوٰی بمبئی سے آیا ہے مگر سوال نہایت مہمل یعنی اقرار نامہ کا ہے،ای روپیہ کا اسٹامپ پر اقرار نامہ تحریر ہے،اور یہ بھی واضح رہے کہ جمن کا نکاح اس اقرار نامہ کے چار روز بعد ہوا،بعد نکاح جمن مذکور الفت کو لے کر اپنے سسر کے ساتھ رہتا تھا مگر قریب دوبرس کے ہوئے علیم اﷲاپنے سسرال اور بیوی کو بھی چھوڑکر بمبئی میں آوارگی اختیار کیاہے اور بیوی کو نہ روٹی کپڑا دیتا ہے نہ کسی قسم کی خبر گیری کرتا ہے،نوٹس بھی مسماۃ الفت وعلیم اﷲستار باز کے طرف سے دیگئی مگر کچھ جواب نہیں دیتا لہذا اب مسمّاۃ الفت مطلّقہ ہوئی یا نہیں؟

الجواب :

صورۃ مذکورہ میں طلاق کسی طرح نہیں ہوسکتی،قطع نظر اُس نقص کے جو الفاظ اقرار نامہ میں ہے جس میں عورت کی طرف اضافت طلاق نہیں اور اس میں جمن کو اس انکار کی گنجائش ملتی کہ زوجہ کو طلاق مراد نہ تھی،جب یہ اقرار نامہ نکاح س پہلے لکھا گیا اوراس میں شرط نکاح کا ذکر نہیں تو اگر صاف یُوں لکھا ہوتا کہ میں ایسا کروں تو الفت پر تین طلاقیں،اور ویسا کرتا جب بھی ہرگز طلاق نہ ہوتی اذلاملك حینئذ والا اضافۃ الیہ والیہ الٰی سببہ فلغی(کیونکہ ابھی تك ملکیت نہیں اور نہ ہی ملکیّت کی طرف نسبت اور نہ ملکیت کے کسی سبب کی طرف نسبت ہوئی،تو کلا م لغو ہو۔ت)واﷲتعالٰی اعلم

مسئلہ ١٢٦:                              موضع مانیا والہ ضلع بجنور از کفایت علی صاحب وحمایت علی صاحب                               ٢ شوال ١٣٣٩ھ

حضورِوالا! بعد سلام عرض ہے کہ غلام کی بیوی اطاعت نہیں کرتی،سمجھا اثر نہیں کرتا،والدین بھی ناخوش ہیں والدین کی خوشی ہے کہ طلاق دے دو تو حضور اس کو کس طریقہ سے طلاق دی جائے خاکسار اور والدین میں ایك کوڑی مہر دینے کی طاقت نہیں مہر دوسو پانچ ٢٠٥ اشرفیاں میں نے قبول کرلیا تھا،عورت معاف نہیں


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن