30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
عنیت امرأتی یقع وان لم یقل شیئا لا یقع اھ ا[1]وفی مجموعۃ انقروی عن البزازیۃ فرت ولم یظفربھا فقال سہ طلاق ان قال اردت امرأتی یقع والالا٢[2]اھ وقال فی البحر لو قال طالق فقیل لہ من عنیت فقال امرأتی طلقت امرأتہ [3]اھ فقد الوقوع علی اقرارہ انہ عنی امرأتہ۔
فان قلت ماالفرق بین ھذہ الفروع وبین قولہ حلفت بالطلاق فان الرجل کما لایحلف عادۃ الا بطلاق امرأتھا کذٰلك لایقول سہ طلاق او طالق الا لھا فکان ینبغی الوقوع مالم یقل لم اعنھا۔قلت الفرق بین فان ارادۃ الحلف بالطلاق متحققۃ بصریح قولہ حلفت،فیحمل علی الظاہر المعتاد مالم یصرف
|
اور وُہ کامیاب نہ ہوا تو اس نے کہا فارسی میں"بسہ طلاق"(تین طلاق کے ساتھ)تو اس صورت میں اگر وہ نشے والا کہہ دے کہ میں نے اپنی بیوی مراد لے کر کہا ہے تو طلاق ہوگی اور اگر کچھ بھی بیان نہ کیا تو طلاق نہ ہوگی اور اگر کچھ بھی بیان نہ کیا تو طلاق نہ وگی اھ اور یوں ہی مجموعہ انقرویہ میں بزازیہ سے منقول ہے کہ بیوی بھاگی اور وُہ کامیاب نہ ہوا تو کہہ دیا"تین طلاق"۔اس پر خاوند نشے والا یہ کہے کہ میں نے بیوی کے ارادے سے کہا ہے تو طلاق ہوگی ورنہ نہیں اھ۔اور بحر میں ہے کہ ایك شخص نے"طالق"کہا،پُوچھا تو نے کس کو کہا ہے؟ تو اس نے کہا اپنی بیوی کو،تو اس کی بیوی کو طلاق ہوجائے گی،یہاں پر انہوں نے طلاق کے وقوع کو اقرار سے معلّق کیا ہے کہ وُہ یہ کہے کہ میں نے بیوی مراد لی ہے۔ (ت) فان قلت(اگر اعتراض ہوکہ)ان مذکورہ مسائل جن میں وقوعِ طلاق کے لئے تصریح ضرور ی ہے اور اس مسئلہ میں کہ جب کوئی شخص یہ کہے کہ"میں نے طلاق کی قسم کھائی ہے"میں کیا فرق ہے کہ جس طرح کوئی شخص اپنی بیوی کی طلاق کی قسم کھاتا کسی دوسری عورت کے طلاق کی نہیں،یونہی کوئی بھی"تین طلاق"یا"طالق"بھی اپنی بیوی کے لئے ہی استعمال کرتا ہے مناسب تھا کہ وقوع ہی مراد ہو جب تك وُہ یہ نہ کہے میں نے اپنی بیوی مراد نہیں لی(پھر کیا وجہ کہ حلف والی صورت میںطلاق ہونا ظاہر ہے اور دوسری یعنی سہ طلاق یا صرف طالق والی صورت میں طلاق نہ ہونا ظاہر ہے) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع