30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لعن اﷲالزواقین فـــــ۱ والزواقات[1]۔ |
نکاح کو شغل بنانے والے مرد اور عورت پر اﷲتعالٰی کی لعنت ہے۔(ت) |
اور فرمایا:
|
ان المختلعات ھن النافقات[2]۔ |
خلع طلب کرنے والی عورتیں منافق ہیں(ت) |
اور فرمایا:
|
ماحلف بالطلاق مومن ولا استحلف بہ الامنافق[3]۔ |
طلاق کی قسم دینے والا مومن نہیں،اور طلاق کی قسم لینے والا صرف منافق ہے۔(ت) |
آیت کا وہ حکم اور احادیث کے یہ ارشادات انہی وجہین حل وبغض پر ہیں،اگرعورت پر کوئی شُبہ ہویا وُہ عاصیہ ہو یا نماز نہ پڑھتی ہو یا بُوڑھی ہوگئی ہو اور اُسے قسم بین النساء سے بچنا ہوتو ان سب صورتوں میں طلاق بلاکراہت جائز ومباح ہے بلکہ بعض صورتوں میں مستحب،علماء فرماتے ہیں کہ اگر عورت نماز نہ پڑھے اور یہ ادائے مہر پر قادرنہ بھی ہو جب بھی طلاق دے دینی چاہئے کہ
|
لان فـــــ۲ یلقی اﷲ ومھرھا فی عنقہ خیر لہ من ان یعاشر امرأۃ لاتصلّی کما فی الخانیۃ والغنیۃ وغیرھما [4]۔ |
اﷲتعالٰی کے ہاں پیشی میں بیوہ کا ہر شوہر کے گلے میں پڑا ہو یہ اس سے بہتر ہے کہ بے نماز عورت سے معاشرت جاری رکھے،جیسا کہ خانیہ،غنیہ وغیرہما میں ہے۔(ت) |
[1] مجمع الزوائد باب من یکثر الطلاق دارالکتاب بیروت ٤/٣٣٥
[2] الترغیب والترتیب باب ترہیب المرأۃ ان تسأل زوجہا مصطفی البابی مصر ٢/٨٤،جا مع الترمذی ابواب الطلاق امین کمپنی کتب خانہ رشیدیہ دہلی١/١٤٢
فـــــ١:غالبًا حدیث کے الفاظ یُوں ہیں:ان اﷲلایحب الزوقین والزوقات۔تحقیق کے لئے ملاحظہ ہو معجم اوسط٨/٤١٣،دُرمنثور ١/٢٧٨،تفسیر القرطبی ١٨/١٤٩،کشف الاستارعن زوائد البزار ٢/١٩٢ ان سب کتب میں"ان اﷲلا یحب الزواقین"کے الفاظ ہیں"لعن اﷲالزواقین"کے الفاظ نہیں۔نذیر احمد
[3] کنز العمال بحوالہ ابن عساکر حدیث ٤٦٣٤٠ موسسۃ الرسالۃ بیروت ١٦/٦٨٩
[4] ردالمحتار کتاب الطلاق داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٤١٦
فـــــ٢:یہ عبارت عبد اﷲبن مسعود رضی اﷲتعالٰی عنہ سے منقول ہے اصل الفاظ یوں ہیں:"لان القی اﷲوصد اقھا بذمتی خیر من ان اعاشرامرأۃ لا تصلی"۔ملاحظہ ہو ردالمحتار کا صفحہ مذکور ۲/ ٤١٦۔نذیراحمد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع