دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

تو اسی حال پر اس سے نفع اٹھا اور سیدھی کرنا چاہے تو ٹوٹ جائے گی اور اس کا توڑنا اُسے طلاق دینا ہے[1]۔

دوسری حدیث میں ارشاد ہوا کہ:مسلمان عورت سے اچھا برتاؤ رکھو اگر تُمہیں اس کی ایك عادت ناپسند ہُوئی تو دوسری ہوگی[2]۔

اور اﷲعزوجل فرماتا ہے:

فَعَسٰۤی اَنۡ تَکْرَہُوۡا شَیْـًٔا وَّیَجْعَلَ اللہُ فِیۡہِ خَیۡرًا کَثِیۡرًا ﴿۱۹﴾[3]

قریب ہے کہ تم ایك بات کو مکروہ جانو گے اور اﷲ عزوجل اس میں بہت بھلائی رکھے گا۔

اور اگر عورت کو طلاق دے کر پھر کبھی نکاح نہ چاہے تو خیر،ورنہ کیا معلوم کہ دوسری اس سے بھی بُری ملے،اس لئے حتی الامکان عورت کے ساتھ نیك برتاؤ اور اس کی دلجوئی اور اُسے خوش کرکے اپنی اطاعت پر لانا اور اس کی کج خلقی پر صبر کرنا چاہئے،اور اصطلاح ناممکن ہوتو طلاق دے سکتا ہے،مگر ایك طلاق رجعی سے زیادہ دینا گناہ ہے،فقط ایك بار اس سے کہے کہ میں نے تجھےطلاق دی،پھر اگر عدّت کے اندر یعنی حاملہ کے بچّہ پیدا ہونے سے پہلے دل میں اُسے رکھنے کی آئی تو زبان سے کہہ لے میں نے تجھے اپنے نکاح میں پھر لیا،وہ بدستور اس کے نکاح میں رہے گی ورنہ اس سے الگ رہے،یہاں تك کہ بچّہ پیداہوجائے اس وقت وہ نکاح سے نکل جائے واﷲتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔

مسئلہ١١٩تا١٢٠:                 از چھاؤنی فیروز پور مرسلہ عبد العزیز خاں پنشنر              یکم جمادی الاولٰی ١٣٣٦ھ

بخدمت اقدس حامی شرعِ رسول،حاوی معقول ومنقول حضرت مجددمائۃحاضرہ جناب مولانا صاحب دامت فیوضہم،مؤدبانہ السلام علیکم کے بعد گزارش ہے کہ طلاق بہر نہج کے باشد عورتوں کو اس کا علم ہویا نہ ہو واقع ہوجاتی ہے مگر اس کا ایقاع بلاوجہ ملجیہ شرعیہ نادرست اور حرام ہے۔درمختار میں ہے:

وایقاعہ مباح عند العامۃ لاطلاق الاٰیات اکمل، وقیل قائلہ الکمال

طلاق دینا جمہوری فقہاء کے نزدیك مباح ہے کیونکہ طلاق والی آیاتِ کریمہ مطلق ہیں کما ذکرہ اکمل اور بعض نے

 


 

 



[1] صحیح مسلم کتاب الرضاع الوصایۃ بالنساء قدیمی کتب خانہ کراچی ١/٤٧٥

[2] صحیح مسلم کتاب الرضاع الوصایۃ بالنساء قدیمی کتب خانہ کراچی ١/٤٧٥

[3] القرآن الکریم ٢/٢١٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن