دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

اس پر طلاق دینی لازم ہوجاتی ہے۔قال اﷲتعالٰی:

فَاَمْسِکُوۡہُنَّ بِمَعْرُوۡفٍ اَوْ سَرِّحُوۡہُنَّ بِمَعْرُوۡفٍ۪ [1]۔

ان کو بھلائی کرتے ہوئے روك لو،یا ان کو بھلائی کے ساتھ رخصت کردو۔(ت)

ایسی حالت میں ضرور وُہ حق العبد وحق اﷲدونوں ہوجائے گی،حق العبد تو یُوں کہ عورت کی خلاصی اسی سے متصور،اور حق اﷲ یُوں کہ ہر حق العبد حق اﷲ بھی ہے جس کے ادا کا وُہ حکم فرماتا ہے۔واﷲتعالٰی اعلم

مسئلہ ١١٦تا١١٧:ازملك بنگال ضلع سلہٹ ڈاك خانہ ایٹ کہولا موضع نارائن پور مرسلہ مولوی عبد الحکیم صاحب روز عرفہ ١٣٢٠ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں:

سوال اوّل:کسی نے تین برس کے بعد ایك عورت کے طلاق پر گواہی دی اب شرعًا گواہ مقبول ہے یا مردود؟ اور مدّت فاصلہ جو درمیاں طلاق اور شہادت کے ہے مانع شہادت ہے یا نہیں؟ اور قبل اس شہادت کے تذکرہ طلاق اور عدمِ تذکرہ میں کوئی فرق ہے یا نہیں؟ بینواتوجروامع الدلائل(دلائل کے ساتھ بیان کرو اور اجر پاؤ۔ت)

سوال دوم:طلاق حق اﷲ ہے حق العباد؟ مع برہان قاطع بینو اتوجروا

الجواب:

طلاق بمعنی الایقاع یعنی اُس کا احداث اصلًا منجملہ حقوق نہیں،

حیث لامطالب لامن جھۃ العبد ولامن اﷲتعالٰی بل ابغض الحلال الی اﷲالطلاق۔

کیونکہ یہاں اﷲتعالٰی اور بندے کو طلاق کا کوئی مطالبہ نہیں پہنچتا بلکہ حلال چیزوں میں سب سے زیادہ نا پسندیدہ چیز اﷲتعالٰی کے ہاں طلاق ہے۔(ت)

البتہ جب ادائے حقِ زوجہ پر قادر نہ ہو جیسے عنین وغیرہ،تو طلاق حق العبد ہے حق زن کے لئے دیانۃً بھی واجب ہے اور ہر واجب دیانۃً حق اﷲسبحٰنہ تواس حالت خاص میں طلاق حق العبد بھی ہے اور حق اﷲبھی ہے لقولہ تعالٰی:

فَاَمْسِکُوۡہُنَّ بِمَعْرُوۡفٍ اَوْ سَرِّحُوۡہُنَّ بِمَعْرُوۡفٍ۪ [2]۔

انہیں بھلائی کے ساتھ روك لویا بھلائی سے رخصت کرو۔(ت)

 

 



[1] القرآن ٢/٢٣١

[2] القرآن ٢/٢٣١

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن