دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

متن التنویروزعم شارحہ العلامۃ العلائی انہ ھو قول العلامہ وادعی العلامۃ المذھب۔دوم آنکہ جزبوجہ پیروی زن یا آوارگی وبدوضعی او اباحت نہ دارد وھو قول ضعیف کما فی ردالمحتار سوم آنکہ حاجتے باشد مباح ست ورنہ ممنوع ہمیں صحیح ومؤید بدلائل ست صححہ العلامۃ المحقق علی الاطلاق فی الفتح وانتصرلہ خاتم المحققین العلامۃ الشامی بمایتعین استفادتہ ایں جاکہ آوارگی زناں متحقق ست ہرسہ قول براباحت طلاق متفق آمد بلکہ چوں فسق وارتکاب چیزے از محرمات ثابت شود طلاق مستحب گردد فی الدر المختار بل یستحب لوموذیۃ اوتارکۃ صلٰوۃ کذا فی الغایۃ [1]وفی ردالمحتار الظاھران ترك الفرائض غیر الصلوۃ کالصلوۃ٢ [2]اما واجب نیست اگر شوئے دادن نخواہد ند ہد فی الدرالمختار لایجب علی الزوج تطلیق الفاجرۃ [3]۔واﷲتعالٰی اعلم۔

میں اس کو بیان کیا ہے جس کے متعلق اس کے شارح علّامہ علائی کا خیال ہے کہ علامہ غزی کایہی مؤقف ہے اور علامہ بحر نے اپنی کتاب بحر میں دعوٰی کیا ہے کہ یہی حق اور یہی مذہب ہے۔دوسرا٢یہ کہ بیوی کے بڑھاپے یا اس کی آوارگی یا بدوضعی کے بغیر شوہر کے لئے طلاق دینا مباح نہیں ہے،یہ ضعیف قول ہے جیسا کہ ردالمحتار میں ہے۔تیسرا٣قول یہ ہے کہ اگر شوہر کو طلاق کی کوئی حاجت ہے تو مباح ہے ورنہ ممنوع ہے،یہی قول صحیح اور دلائل سے مؤید ہے۔علامہ محقق نے فتح القدیر میں اس کو صحیح قرار دیا ہے اور علّامہ خاتمۃ المحققین شامی نے اس کا دفاع کیا ہے جس سے اس کی صحت مستفاد ہوتی ہے،مسئولہ صورت میں جب آوارگی پائی جاتی ہے تو تینوں اقوال پر طلاق کا مباح ہونا محقق ہے بلکہ عورت کا فسق اور کسی حرام فعل کا ارتکاب ثابت ہے تو طلاق مستحب ہے۔  درمختار میں ہے:بلکہ عورت اگر موذی ہے یا نماز کو ترك کرنے کی عادی ہے تو مستحب ہے غایہ میں اسی طرح ہے،اور ردالمحتار میں ہے کہ نمازکے علاوہ دیگر فرائض کا ترك بھی نماز کی طرح ہے،تاہم اس صورت میں طلاق دینا واجب نہیں ہے اگر خاوند طلاق نہ دینا چاہے تو نہ دے۔درمختار میں ہے کہ فاسقہ عورت کا طلاق دینا خاوند پرواجب نہیں ہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت)

 


 

 



[1] درمختار کتاب الطلاق مطبع مجتبائی دہلی ١/٢١٥

[2] ردالمحتار کتاب الطلاق داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٤١٦

[3] درمختار فصل فی المحرمات مطبع مجتبائی دہلی ١/١٩٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن