30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
چہ نسبت خال را باعالمِ پاک
(ان خاکی عورتوں کو ان پاکباز عورتوں سے کیا نسبت۔ت)
مسلمانو! کلمہ پڑھنے کی شرم کرو اور اپنے آقا اپنے مولا اپنے بادشاہ عرش بارگاہ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کی شریعت چھوڑ کرنا پاکوں،گندوں،اینٹ پتھر کے بندوں کے قدم پر قدم نہ دھرو،ذرا غور کرو کس کی راہ چھوڑتے اور کس گمراہ کے پیچھے دوڑتے ہو ؎
بقول دشمن پیماں دوست شکستی
بہ بیں کہ از کہ بُریدی وباکہ پیوستی
(دشمن کے کہنے پر تو دوست کے پیماں(عہد)کو توڑنا ہے،بنظرِ غائر دیکھ تو کس سے قطع تعلق کررہا ہے اور کس سے تعلق جوڑرہا ہے۔ت)
نکاح کی چھ۶صورتیں اور ان کے احکام مفصلًا گزرے انہیں بغور دیکھو اور بصدقِ دل عمل میں لاؤ کہ دنیا وآخرت کے منافع پاؤ،اور اس رسمِ نیك کے طعن وتشنیع سے قطعًا باز رہو کہ کہیں اس اندھے کنویں میں گر کر نورایمان کو خیر باد نہ کہو،ادھر ان حضرات اہلِ تکفیر سے التماس کہ شوق سے منکر کو اٹھائیے بُری رسم کو مٹائیے مگر ذرا اپنا بھی نفع ونقصان دیکھے بھالے،اپنا بھی دین وایمان روکے سنبھالے،یہ کیا موقع ہے اور کو نصیحت آپ کو فضیحت،اﷲاکبر،لاالٰہ الااﷲ کی عظمت جانو تو اہلِ لاالٰہ الااﷲ کی تکفیر سخت آفت مانو،یہاں زبان قابُو میں ہے جسے چاہو کافر بتاؤ مشرك کہہ جاؤ مگر اس دن کا بھی کچھ جواب بنا رکھو جب لاالٰہ الااﷲ کو اپنے قائلوں کی طرف سے جھگڑتا دیکھو۔اے لاالٰہ الااﷲ کے سچّے ایمان پر دُنیا سے اٹھا اٰمین اٰمین الٰہ الحق اٰمین والحمدﷲ ربّ العٰلمین وصلی اﷲتعالٰی علٰی سیّد المرسلین محمّد والٰہ وصحبہ اجمعین۔
الحمدﷲ کہ یہ شافی جواب خفیف جلسوں میں ١٥ صفر ١٣١٢ھ کو تمام اور بلحاظِ تاریخ اطائب التھانی فی النکاح الثانی١٣١٢ھ نام ہوا،امید کرتاہوں کہ یہ سب مباحث رائقہ ودلائل فائقہ حصّہ خاصہ خامہ فقیر اور اس مسئلہ کی توضیع اس مطلب کی تنقیح میں آپ ہی اپنی نظیر ہوں والحمد ﷲ اولًا واٰخرًا وباطنًا وظاھرًا والصّلوٰۃ والسلام علٰی سیّد الانام محمدن الحبیب واٰلہ الکرام ورداوصدراو سرًا وجھرًاوالحمدﷲ رب العالمین۔واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔
__________________
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع