30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
بذنب فمن اکفر اھل لاالٰہ الااﷲفھو الی الکفر اقرب[1]۔رواہ الطبرانی فی الکبیر بسند حسن عن ابن عمر رضی اﷲتعالٰی عنہما۔ |
کسی گناہ پر کافر نہ کہو،لاالٰہ الااﷲ کہنے والوں کوکافر کہے وُہ خود کفر سے نزدیك تر ہے۔(اس کو طبرانی نے کبیر میں سندِ حسن کے ساتھ حضرت ابن عمر رضی اﷲتعالٰی عنہما سے روایت کیا۔ت) |
حدیث٣: فرماتے ہیں صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم:
|
ثلاث من اصل الایمان الکف عمن قال لاالٰہ الااﷲ ولاتکفر بذنب ولاتخرجہ من الاسلام بعمل[2]۔ رواہ ابودواؤد عن انس رضی اﷲتعالٰی عنہ۔ |
تین باتیں اصل ایمان میں داخل ہیں،لاالٰہ الااﷲ کہنے والے سے باز رہنا اور اسے گناہ کے سبب کافر نہ کہاجائے اور کسی عمل پر اسلام سے خارج نہ کہیں۔(اس کو ابوداؤد نے حضرت انس رضی اﷲتعالٰی عنہ سے روایت فرمایا۔ت) |
حدیث٤:فرماتے ہیں صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم :
|
لاتکفروا احدامن اھل القبلۃ٣[3]۔رواہ العقیلی عن ابی الدرداء رضی اﷲتعالٰی عنہ۔ |
اہلِ قبلہ میں سے کسی کو کافر نہ کہو(اس کو عقیلی نے حضرت ابودرداء رضی اﷲتعالٰی عنہ سے روایت کیا۔(ت) |
الحمدُﷲ کلام اپنی نہایت کو پہنچا اور حکم مسئلہ نے من جمیع الوجوہ رنگِ ایضاح پایا خلاصہ مقصود یہ کہ عوام جو نکاح بیوہ کو باتباع رسم مردودوعنود وننگ وعار سمجھتے ہیں اورکیسی ہی حالت حاجت وضرورتِ شدیدہ ہو معاذاﷲحرام کے مثل اس سے احتراز رکھتے ہیں،برا کرتے ہیں اور بہت برا کرتے ہیں،بیجا پر ہیں اور سخت بیجا پر،خاں صاحب شیخ صاحب مرزا صاحب درکنار وُہ کوئی حضرت میر صاحب ہی ہو ں تو کیا ان کی بیٹیاں نہیں محمد رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کی خاص جگر پاروں سیّدۃ النساء بتول زہرا صلی اﷲ تعالٰی علٰی ابیہا وعلیہا وسلم کی بطنی صاحبزادیوں سے زیادہ عزّت والیاں بڑھ کر غیرت والیاں ہیں جن کے دودوتین تین اور اس سے بھی زائد نکاح ہوئے سُبحان اﷲ! ع
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع