دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

نظیر٤: قریش نے جب زمانہ جاہلیت میں کعبہ از سرِ نو بنایا کچھ تنگی خرچ اپنی اغراضِ فاسدہ سے نبائے خلیل صلی اﷲتعالٰی علٰی ابنہ وعلیہ وبارك وسلم میں بہت تغیرات کردیں،دو٢ روازہ غربی شرقی سے صرف ایك در شرقی رکھا اور اُسے بھی زمین سے بہت بلندی پر نکالا کہ جسے چاہیں میں خرچ زیادہ درکار تھا بآنکہ یہ صریح بدعتِ جاہلیت وتغییر سنّت ابراہیمی علیہ الصّلوٰۃ والتسلیم تھی مگرحضور سیّد المرسلین صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے محض بغرضِ حفظ دینِ نومسلمین اُسے قائم وبرقرار رکھا کہ تغییر بے ہدم عمارت موجودہ نہ ہوتی خداجانے ان کے دلوں میں کیا وسوسہ گزرے۔صحیحین میں ہے :

عن عائشۃ رضی اﷲتعالٰی عنہا قالت سألت النبی صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم عن الجدار من البیت ھو،قال نعم،قلت فما لھم لم یدخلوہ فی البیت قال ان قومك قصرت بھم النفقۃ قلت فماشأن بابہ مرتفعا قال فعل ذٰلك  قومك لیدخلوا من شاءوا ویمنعوا من شاءوا ولولا ان قومك حدیث عھدھم الجاھلیۃ فاخاف  ان تنکر قلوبھم  ان ادخل الجدر فی البیت وان الصق بابہ بالارض [1] وفی الاخری ان النّبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قال لھا یا عائشۃ لولا ان قومك حدیث عھد بجاھلیۃ لامرت بالبیت فھدم فادخلت فیہ ما اخرج منہ و الزقتہ بالارضی وجعلت لہ بابین با با شرقیا وبابا غربیا فبلغت بہ اساس ابراھیم[2] الخ۔

ام المومنین حضرت سیّدہ عائشہ صدّیقہ رضی اﷲتعالٰی عنہا بیان فرماتی ہیں کہ میں نے نبی اقدس صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم سے حطیم کی دیوار کے بارے میں پوچھا کہ کیا بیت اﷲ کا حصّہ ہے،حضور انور صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا ہاں،میں نے دریافت کیا اس کو قریش نے بیت اﷲمیں کیوں داخل نہیں کیا،آپ نے فرمایا: تمہاری قوم کے پاس خرچ کم ہوگیا ہے،میں نے پوچھا پھر اس کا دروازہ اتنا بلند کیوں ہے،تو آپ نے فرمایا کہ تمہاری قوم نے یہ اس لئے کیاتا کہ وُہ جس کو چاہیں بیت اﷲمیں داخل کریں اور جس کو چاہیں روك دیں،اگر تمہاری قوم نے نیا نیا کفر نہ چھوڑا ہوتا اور مجھے یہ خوف نہ ہوتا کہ یہ ان کو دلوں کو بُرا لگے گا تو میں حطیم کی دیواروں کو بیت اﷲ میں داخل کردیتا اور دروازے کو زمین سے ملادیتا۔اور دوسری روایت میں یہ ہے کہ نبی انور صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا: اے عائشہ! اگر تیری قوم کا زمانہ جاہلیت کے زمانہ کے قریب نہ ہوتا تو میں کعبہ کو گرانے کا

 


 

 



[1] صحیح بخاری باب فضل المکۃ وبنیانہا قدیمی کتب خانہ کراچی ١/٢١٥

[2] صحیح بخاری باب فضل المکۃ وبنیانہا قدیمی کتب خانہ کراچی ١/٢١٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن