دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم علی رأسی وھی منی علی ثلٰثی فرسخ فجئت یوماوالنوی علی رأسی فلقیت رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم ومعہ نفرمن الانصار فدعانی ثم قال اخ اخ لیحملنی خلفہ فاستحیت ان اسیر مع الرجال وذکرت الزبیر وغیرتہ وکان اغیر الناس فعرف رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم انی قد استحییت فمضی فجئت الزبیر فقلت لقینی رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم وعلٰی راسی النوی ومعہ نفرمن اصحابہ فاناخ لارکب فاستحییت منہ وعرفت غیرتك فقال واﷲلحملك النوی کان اشد علی من رکوبك معہ قالت حتی ارسل ابوبکر بعد ذلك بخادم یکفینی سیاسۃ الفرس فکانما اعتقنی[1]۔

زمین سے جو کہ انہیں رسول ا ﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے دی تھی اپنے سر پر گھٹلیاں اٹھا کر لاتی تھی جبکہ وُہ زمین مجھ سے دوتہائی فرسخ(یعنی تقریبًا چھ کلومیٹر)دُور تھی،ایك دن میں گھٹلیاں سر پر اٹھا کر آرہی تھی پس میں رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم سے ملی اور آپ نے مجھے بلایا پھر(اُونٹ کو بٹھانے کے لئے)فرمایا: اخ اخ،تاکہ مجھے اپنے پیچھے اونٹ پر بٹھالیں،مجھے شرم آئی کہ میں مردوں کے ساتھ چلوں،مجھے زبیر اور اس کی غیرت یا د آئی جبکہ وہ سب لوگوں سے زیادہ غیّور تھے،جناب رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے پہچان لیا کہ میں شرم کررہی ہوں،چنانچہ آپ تشریف لے گئے،پھر میں زبیر کے پاس آئی اور ان سے کہا کہ مجھے رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم ملے جبکہ گھٹلیاں میرے سر پر تھیں آپ کے ساتھ چند صحابہ کرام تھے آپ نے اونٹ کو بٹھایا تاکہ اس پر سوار ہوجاؤں مجھے اس سے شرم آئی اور میں نے تمہاری غیرت کو یا د کیا،زبیر نے کہا بخدا تمہارا گھٹلیوں کو سر پر اٹھانا سیّد عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے ساتھ اونٹ سوار ہونے سے مجھ پر زیادت سخت تھا۔حضرت اسماء نے کہا میرا یہ حال رہا حتی کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اﷲتعالٰی عنہ نے اس کے بعد میری طرف ایك خادم بھیجا جو مجھ سے گھوڑے کے انتظام سے کفایت کرتا تھا گویا کہ اس نے مجھے آزاد کردیا۔(ت)

تکفیر کرنے والے حضرات ذرا سچ سچ کہیں اُن کے یہاں کے معزّز شریف شہری لوگ کیا اسے روا رکھیں گے کہ ان کی شریف خاندانی بیبیاں گھر کا پانی کنویں سے بھر کر لائیں شہر سے دو٢دو٢ کوس پر جاکر گھوڑے کیلئے گھاس چھیلیں گھاس کا گھٹّا سر پر رکھ کر سرِ بازار لائیں،بہنوئی نہیں خاص اپنے حقیقی بھائی ہی کے پیچھے مردوں


 

 



[1] صحیح بخاری  کتاب النکاح قدیمی کتب خانہ کراچی ٢/٧٨٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن