30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سے ہے کہ تمام مسلمین اُس سے آگاہ،قرآن عظیم کی متعدد آیتیں اُس پر گواہ۔
|
قال اﷲتعالٰی عَسٰی رَبُّہٗۤ اِنۡ طَلَّقَکُنَّ اَنۡ یُّبْدِلَہٗۤ اَزْوٰجًا خَیۡرًا مِّنۡکُنَّ الٰی قولہ تعالٰی) ثَیِّـبٰتٍ وَّ اَبْکَارًا [1]۔ (وقال تعالٰی فَلَمَّا قَضٰی زَیۡدٌ مِّنْہَا وَطَرًا زَوَّجْنٰکَہَا [2]،وقال تعالٰی فَلَا تَحِلُّ لَہٗ مِنۡۢ بَعْدُ حَتّٰی تَنۡکِحَ زَوْجًا غَیۡرَہٗؕ [3]۔ |
اﷲتعالٰی نے فرمایا : ان کے رب قریب ہے اگر وہ تمہیں طلاق دے دیں کہ انہیں تم سے بہتر بیویاں بدل دے(اﷲتعالٰی کے قول)ثیبٰت وابکارًا(بیاہیاں اور کنواریاں) تک۔اور اﷲتعالٰی نے فرمایا: پھر زید کی غرض اس سے نکل گئی تو ہم نے وُہ(زینب)تمہارے نکاح میں دے دی۔اور اﷲاتعالٰی نے فرمایا: تو اب وُہ عورت اسے حلال نہ ہوگی جب تك دوسرے خاوند کے پاس نہ آئے۔(ت) |
کریمہ وَ اَنۡکِحُوا الْاَیٰمٰی [4](اور نکاح کردواپنوں میں ان کا جو بے نکاح ہیں۔ت) میں ایم کے نکاح کردینے کو فرمایا،ایم ہرزنِ بے شوہر کو کہتے ہیں جس کے اطلاق میں کنواری،مطلّقہ،بیوہ سب داخل۔اگر چہ ایم خاص بیوہ کا نام نہیں بالخصوص بیوہ کے لئے یہ آیتیں ہیں قال تعالٰی(اﷲتعالٰی نے فرمایا۔ت):
|
وَالَّذِیۡنَ یُتَوَفَّوْنَ مِنۡکُمْ وَیَذَرُوۡنَ اَزْوٰجًا یَّتَرَبَّصْنَ بِاَنۡفُسِہِنَّ اَرْبَعَۃَ اَشْہُرٍ وَّعَشْرًاۚ فَاِذَا بَلَغْنَ اَجَلَہُنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَیۡکُمْ فِیۡمَا فَعَلْنَ فِیۡۤ اَنۡفُسِہِنَّ بِالْمَعْرُوۡفِؕ وَاللہُ بِمَا تَعْمَلُوۡنَ خَبِیۡرٌ﴿۲۳۴﴾ وَلَا جُنَاحَ عَلَیۡکُمْ فِیۡمَا عَرَّضْتُمۡ بِہٖ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَآءِ اَوْ اَکْنَنۡتُمْ فِیۡۤ اَنۡفُسِکُمْؕ عَلِمَ اللہُ اَنَّکُمْ سَتَذْکُرُوۡنَہُنَّ وَلٰـکِنۡ لَّا تُوَاعِدُوۡہُنَّ سِرًّا اِلَّاۤ اَنۡ تَقُوۡلُوۡا قَوْلًا |
اور جو تم میں مریں اور بیویاں چھوڑیں وہ چار مہینے دس دن اپنے آپ کو روکے رہیں تو جب ان کی عدت پُوری ہوجائے تو اے والیو! تم پر مواخذہ نہیں اس کام میں جوتمہارے کاموں کی خبر ہے،اور تم پر گناہ نہیں اس بات میں جو پردہ رکھ کر تم نے عورتوں کے نکاح کا پیام دو یا اپنے دل میں چھپارکھو۔ اﷲتعالٰی جانتا ہے کہ اب تم ان کی یاد کروگے۔ہاں ان سے خفیہ وعدہ نہ رکھو یہ کہ اتنی ہی بات کہو جو شرع میں |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع