دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

ماکنت لاتخذنی حموا بعد رسول صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم[1]۔

میں وُہ نہیں کہ رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کے بعد کسی کو اپنا خسر بناؤں۔(ت)

جب تك زندہ رہیں نہ کیا ذکرہ ابن الاثیر فی الکامل(ابن اثیر نے اسے کامل میں ذکر کیا ہے۔ت)مرثیہ حضرت امام انام رضی اﷲتعالٰی عنہ میں فرماتی ہیں: ؎

واﷲلاابتغی صھرابصھر کم

حتی اغیب بین الرملی والطین[2]

خداکی قسم تمہارے رشتہ کے بعد کسی سے رشتہ نہ چاہوں گی یہاں تك کہ ریت اور مٹی میں دفن کردی جاؤں ذکرہ ھشام بن الکلبی(اس کو ہشام بن کلبی نے ذکر کیا۔ت)

 بلکہ علّامہ ابوالقاسم عماد الدین محمود ابن فریابی کتاب خالصۃ الحقائق لمافیہ من اسالیب الدقائق میں صحابیات حضور پُر نور صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم سے ایك بی بی رباب نامی رضی اﷲتعالٰی عنہا کا ذکر کرتے ہیں :

انہاکانت زوجھا لرجل یقال لہ عمر وفتعاھدا أیھما مات قبل الاخر لایتزوج الذی یبقٰی حتی یموت فمات فاقامت مدۃ فزوجھا ابوھا فرأت فی تلك اللیلۃ عمرا انشدھا ابیاتا فاصبحت مذعورۃ وقصت علی النبی صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم القصۃ فامرھا ان تستأنس بالوحدۃ حتی تموت وامرزوجھا بفراقھا ففعل ذٰلک۔

یعنی وُہ ایك شخص عمر و نامی کی زوجہ تھیں اُن کے  آپس میں عہد ہولیا تھا کہ جو پہلے مرے دوسرا تادمِ مرگ نکاح نہ کرے،عمر کا انتقال ہوا،رباب ایك مدّت تك بیوہ رہیں پھر ان کے باپ نے اُن کا نکاح کردیا،اُسی رات اپنے پہلے شوہر کو خواب میں دیکھا اُنہوں نے کچھ شعر اس معاملے کی شکایت میں پڑھے یہ صبح کو خائف وترساں اُٹھیں،حضور اقدس صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم سے حال عرض کیا،حضور اقدس صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے حکم دیا کہ مرتے دم تك تنہائی میں جی بہلائیں اوراس شوہر کو حکم دیاکہ انہیں چھوڑدے،انہوں نے چھوڑدیا۔(ت)

نقلہ الحافظ فی الاصابۃ وقال ھی حکایۃ مشہورۃ لغیرھذین ٣ [3]الخ(اس کو حافظ نے الاصابہ میں نقل کیا اور فرمایا کہ یہ حکایت ان دونوں کے غیر کے لئے مشہور ہے الخ۔ت)بلکہ احادیث میں ہے خود


 

 



[1] الکامل فی التاریخ لابن اثیر   ذکر مقتل حسین رضی اﷲتعالٰی عنہ دارصادر بیروت ٤/٨٨

[2] الکامل فی التاریخ لابن اثیر   ذکر مقتل حسین رضی اﷲتعالٰی عنہ دارصادر بیروت ٤/٨٨

[3] الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ بحولہ محمود بن احمد فریانی الرباب غیر منسوبہ دارصادر بیروت ٤/٣٠٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن