30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضرت سلمٰی بنت جابر رضی اﷲتعالٰی عنہا کے شوہر شہید ہُوئے وہ حضرت عبد اﷲبن مسعود رضی اﷲتعالٰی عنہ کے پاس آئیں اور کہا میرے شوہر نے شہادت پائی اور لوگ مجھے پیام دے رہے ہیں میں نکاح سے انکار رکھتی ہوں کیا آپ اُمید کرتے ہیں کہ اگر میں اور وہ جمع ہوئے تو میں آخرت میں ان کی زوجہ ہوں(بیوی بنوں)فرمایا:ہاں۔
|
احمد فی المسند حدثنا ابو احمد ثنا ابان عبد اﷲ الباجلی عن کریم بن ابی حاز معن جدتہ سلمٰی بنت جابر ان زوجہا استشھد فاتت عبد اﷲ بن مسعود فقالت انی امرأۃ استشھدزوجی وقد خطبنی الرجال فابیت ان اتزوج حتی القاہ فترجولی ان اجتمعت انا وھو ان اکون من ازواجہ قال نعم فقال لہ رجل ما رأیناك نقلت ھذامذقاعدناك قال انی سمعت رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم یقول ان اسرع امتی لی لحوقافی الجنۃ امرأۃ من احمس[1]۔ |
امام احمد نے اپنی مسند میں یُوں بیان فرمایا کہ ہمیں حدیث بیان کی ابو احمد نے،انہوں نے کہا کہ ہمیں حدیث بیان کی ابان بن عبداﷲ بجلی نے،انہوں نے کریم بن ابی حازم سے،اور انہوں نے اپنی دادی سلمی بنت جابر رضی اﷲتعالٰی عنہما سے روایت کیا کہ ان(حضرت سلمی رضی اﷲتعالٰی عنہا)کے شوہر شہید ہوئے تو وہ حضرت عبداﷲبن مسعود رضی اﷲتعالٰی عنہ کے پاس آئیں اور کہاکہ میں وہ عورت ہوں جس کے شوہر شہید ہوگئے ہیں اور بہت سے مردوں نے مجھے نکاح کا پیغام بھیجا مگر میں نے نکاح سے انکار کیا تا وقتیکہ میں اپنے شوہر سے ملوں،کیا آپ میرے متعلق امید کرتے ہیں کہ اگر میں اورمیرا شوہر جمع ہُوئے توان کی بیوی بنوں گی؟ حضرت ابن مسعود رضی اﷲتعالٰی عنہ نے فرمایا: ہاں۔ایك شخص نے حضرت ابن مسعود رضی اﷲتعالٰی عنہ سے کہا کہ جب سے ہم آپ کے پاس بیٹھ رہے ہیں آپ کویہ نقل کرتے ہوئے نہیں دیکھا،تو آپ نے فرمایا کہ میں نے رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کو فرماتے ہُوئے سُنا کہ بیشك جنت میں سب سے جلد مجھ ملنے والی عورت احمس(قریشی) سے(ت) |
حضر ت سید سعید شہید سیّدنا امام حسین صلی اﷲتعالٰی تعالٰی علٰی جدّہ الکریم وعلیہ وبارك وسلم کی زوجہ مطہرہ رباب بنت امرئ القیس کہ حضرت اصغر وحضرت سکینہ رضی اﷲتعالٰی عنہما کی والدہ ماجدہ ہیں بعد شہادت امامِ مظلوم رضی اﷲتعالٰی عنہ بہت شرفائے قریشی نے انہیں پیامِ نکاح دیا،فرمایا:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع