30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
رواہ عن ابی نوفل بن عقرب ایضامرسلا۔ |
اشارہ کرکے عرض کی یہ دودھ پینے اور یہ ساتھ سونے کو بہت ہے۔(اس کو بھی ابن سعد نے ابو نوفل بن عقرب سے مرسلًا روایت کیا۔ت) |
امّ المومنین ام سلمہ رضی اﷲعنہا اپنے شوہر اوّل حضرت ابو سلمہ رضی اﷲتعالٰی عنہا سے بیوہ ہُوئیں امیر المومنین صدیق اکبر رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے اُنہیں پیغامِ نکاح کردیا،انکار کردیا،پھر فاروق اعظم رضی ا ﷲتعالٰی عنہ نے پیام دیا انکار کردیا،پھر حضور سیّد المرسلین صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے پیام دیا،عرض کی :
|
انی امرأۃ غیری وانی امرأۃ مصیبۃ ولیس احد من اولیائی شاھدا۔ |
میں رشك ناك عورت ہوں(یعنی ازواجِ مطہرات سے شکر رنجی کا خیال ہے)اور عیالدار ہوں اور میرا کوئی ولی حاضر نہیں۔ |
حضور سیّد عالم صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے ان کے عذروں پر کُچھ عتاب نہ فرمایا نہ یہ ارشاد ہو ا کہ تم سنت سے منکر ہوتی ہو تم پر شرعی الزام ہے،بلکہ عذرسن کر اُن کے علاج وجواب ارشاد فرمادئے کہ تمہارے رشك کے لئے ہم دُعا فرمائیں گے اﷲتعالٰی اسے دور کردے(چنانچہ ایسا ہی ہوا ام المومنین ام سلمہ باقی ازواجِ مطہرات رضی اﷲتعالٰی عنہن کے ساتھ اس طرح رہتی تھیں گویا یہ ازواج ہی نہیں صلی اﷲ تعالٰی علی بعلہن وعلیہن وبارك وسلم اور تمہارے بچّے اﷲ و رسول کے سپرد ہیں اورتمہاراکوئی ولی حاضر غائب میرے ساتھ نکاح کو ناپسند نہ کرے گا [1]رواہ احمد والنسائی عنھا رضی اﷲتعالٰی عنہا بسند صحیح(اس کو امام احمد اور نسائی وغیرہ نے حضرت ام سلمہ رضی اﷲتعالٰی عنہا سے بسند صحیح روایت کیا۔ت)
ابن ابی عاصم روایتوں میں ہے منجملہ عذروں کے یہ بھی عرض کی کہ امّا انا فکبیرۃ السن میری عمر زیادہ ہے۔حضور اقدس صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا فانا اکبر منک[2]میں تم سے بڑاہوں۔رواہ من طریق عبدالواحد بن ایمن عن ابی بکر بن عبد الرحمن عنھا رضی اﷲتعالٰی عنہا(ابن عاصم نے اس کو عبد الواحدبن ایمن کے طریق سے ابوبکربن عبدالرحمن سے اور انہوں نے ام المومنین حضر ت ام سلمہ رضی اﷲتعالٰی عنہا سے روایت فرمایا۔ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع