30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
امیر المومنین علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ کوپیامِ نکاح دیا،عرض کی:
|
امیر المومنین علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ کوپیامِ نکاح دیا،عرض کی : مابی عنك رغبۃ یارسول اﷲ ولکن لا احب ان اتزوج وبنی صغار۔ |
یارسول اﷲ! کچھ حضور سے مجھے بے رغبتی تو ہے نہیں مگر مجھے یہ نہیں بھاتا کہ میں نکاح کروں اور میرے بچّے چھوٹے چھوٹے ہیں۔ |
سیّد عالم صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا :
|
خیر نساء رکبن الابل نساء قریش احناہ علی طفل فی صغرہ وارعاہ علٰی بعل فی ذات یدہ[1]۔رواہ الطبرانی عنہا رضی اﷲتعالٰی عنہا برجال ثقات،قالت خطبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فقلت فذکرہ۔ |
عرب کی تمام عورتوں میں بہتر زنانِ قریش ہیں اپنے بچّے پر اس کے بچپن میں سب سے زیادہ مہربان اور خاوند کے مال کی سب سے زیادہ نگاہ رکھنے والیاں۔(اس کو طبرانی نے حضرت اُمّ ہانی رضی اﷲتعالٰی عنہا سے ثقہ راویوں پر مشتمل سند کے ذریعہ روایت کیا،وہ فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے مجھے نکاح کا پیغام دیا تو میں نے عرض کی،اور آگے حدیث مذکورہ کو ذکر کیا۔ت) |
دوسری صحیح حدیث میں ہے،جب حضور والا صلوات اﷲتعالٰی وسلامیہ علیہ نے انہیں پیام دیا،یوں عرض کی:
|
یارسول اﷲلانت احب الی من سمعی وبصری وحق الزوج عظیم فاخشٰی ان اضیع حق الزوج [2]ملخصًا۔ اخرجہ ابن سعد بسند صحیح عن الشعبی مرسلا۔ |
یارسول اﷲ! بیشك حضور مجھے اپنے کانوں اور اپنی آنکھوں سے زیادہ پیارے ہیں اور شوہر کا حق بڑا ہے میں ڈرتی ہوں کہ حق شوہر مجھ سے فوت نہ ہو،ملخصًا۔(اس کو ابن سعد نے سند صحیح کے ساتھ شعبی سے مرسلًا روایت فرمایا۔ت) |
تیسری حدیث میں ہے :
|
فخطبھا الی نفسھا فقالت کیف بھذاضجیعا وھذا رضیعالولدین بین یدیھا٣[3]۔ |
جب حضور اقدس صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے ان سے نکاح کے لئے فرمایا اپنے دو٢ بچّوں کی طرف کہ سامنےموجود تھے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع