دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

براکان  او فاجرا وان ھو عمل الکبائر[1]۔اخرجہ ابو داؤد ابویعلی والبیہقی فی سننہ عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ بسند صحیح علٰی اصولنا معشر الحنفیۃ۔

چاہے اُس نے کتنے ہی گناہ کبیرہ کئے ہوں(اس کو امام ابوداؤد، ابویعلی اور امام بیہقی نے اپنی سنن میں حضرت ابوہریرہ رضی اﷲتعالٰی عنہ سے ایسی سند کے ساتھ روایت فرمایا جو ہمارے یعنی احناف کے اصول کے مطابق صحیح ہے۔ ت)

دوسری حدیث میں ہے،مولائے دوجہاں سرورِ کون ومکاں صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

صلو علی کل میّت[2]۔اخرجہ ابن ماجۃ عن واثلۃ والد ابی الطفیل رضی اﷲتعالٰی عنہما۔

ہر(مسلمان)میت کی نماز جنازہ پڑھو۔(اس کو ابن ماجہ نے واثلہ والدِ ابی الطفیل رضی اﷲتعالٰی عنہما سے روایت کیا۔ت)

تیسری حدیث میں ہے حضور سیّد عالم مولائے اکرم صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

صلواعلی من قال لاالٰہ الااﷲ[3]۔اخرجہ ابوالقاسم الطبرانی فی معجمہ الکبیر ابونعیم فی حلیۃ الاولیاء عن عبداﷲابن الفاروق رضی اﷲ تعالٰی عنہم۔

جس نے لاالٰہ الّا اﷲ پڑھا اس کی نماز جنازہ پڑھو۔اس کو ابو القاسم طبرانی نے اپنی معجم کبیر اور ابو نعیم نے حلیۃ الاولیاء میں حضر ت عبداﷲابن فاروق رضی اﷲتعالٰی عنہما سے روایت فرمایا۔(ت)

معاذاﷲ مصطفی صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کے احکام کو پس پشت ڈالنا اور اپنی طرف سے نئی شریعت نکالنا بیوہ کے نکاح کرنے سے لاکھ درجے بدتر ہے۔جبھی تو کہا تھا کہ یہ حضرات اور کو خندق سے بچائیں اور خود گہرے کنویں میں گرجائیں  ولاحول ولاقوۃ الّا باﷲالعلی العظیم۔

بالجملہ عند التحقیق عامہ زنان خصوصًازنانِ زمان کے حق میں غایت درجہ حکم اباحت ہے اور مباح سے انکار پر اصلًا مواخذہ نہیں خصوصًا جب اس کے ساتھ اور کوئی مصلحت بھی ترك نکاح پر داعی ہو۔صحیح حدیث میں ہے،حضور اقدس صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے حضرت اُمّ ہانی بنت ابی طالب خواہر


 

 



[1] سُنن ابوداؤد کتاب الجہاد  باب فی الغزومع ائمۃ الجور  آفتاب عالم پریس لاہور ١/٣٤٣،السنن الکبرٰی  باب الصّلوٰۃ حلف من لایحمد فعلہ  دارصادر بیروت ٣/١٢١

[2] سنن ابن ماجہ ابواب الجنائز  باب فی الصلوٰۃ علٰی اہل القبلہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص١١٠

[3] المعجم الکبیر حدیث١٣٦٢٢ مروی از عبد اﷲابن عمر   المکتبۃ الفیصلیہ بیروت ١٢/٤٤٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن