30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تعالٰی عنہماسے روایت کیا۔ت)
حدیث ٢: ایك بی بی نے دربارِ دُربارسیّد الابرار صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم میں حاضر ہوکر عرض کی: میں فلاں دخترِ فلاں ہوں۔ فرمایا: میں نے تجھے پہچانا اپناکام بتا۔عرض کی: مجھے اپنے چچا کے بیٹے فلاں عابد سے کام ہے۔فرمایا: میں نے اُسے بھی پہچانا یعنی مطلب کہہ۔عرض کی؛ اس نے مجھے پیام دیا ہے۔تو حضور ارشاد فرمائیں کہ شوہر کا حق عورت پر کیا ہے اگر وُہ کوئی چیز قابو کی ہوتو میں اُس سے نکاح کرلوں۔فرمایا:
|
من حقہ لوسال منخراہ دما او قیحا فلحستہ بلسانہا ما ادت حقہ لوکان ینبغی لبشران لیسجد لبشر لامرت المرأۃ ان تسجد لزوجھا اذادخل علیھا بما فضلہ اﷲعلیھا۔ |
مرد کے حق کا ایك ٹکڑا یہ ہے کہ اگر اس کے دونوں نتھنے خون یا پیپ سے بہتے ہوں اورعورت اُسے اپنی زبان سے چاٹے تو شوہر کے حق سے ادا نہ ہوئی اگر آدمی کا آدمی کو سجدہ روا ہوتا تو میں عورت کو حکم دیتا کہ مرد جب باہر سے آئے اس کے سامنے آئے اسے سجدہ کرے کہ خدا نے مرد کو فضیلت ہی ایسی دی ہے۔ |
یہ ارشاد سُن کر وُہ بی بی بولیں:
|
والذی بعثك بالحق لااتزوج مابقیت الدنیا۔[1] رواہ البزاروالحاکم عن ابی ہریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
قسم اس کی جس نے حضور کو حق کے ساتھ بھیجا میں رہتی دنیا تك نکاح کانام نہ لوں گی(اسکو بزار اور حاکم نے حضرت ابو ہریرہ رضی اﷲتعالٰی عنہ سے روایت فرمایا۔ت) |
حدیث ٣: ایك صاحب اپنی صاحبزادی کو لے کر درگاہِ عالم پناہ حضور سیّد العالمین صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم میں حاضر ہوئے اورعرض کی: میری یہ بیٹی نکاح کرنے سے انکار رکھتی ہے حضور صلوات اﷲتعالٰی علیہ نے فرمایا:"اطیعی اباک"ا پنے باپ کا حکم مان۔اُس لڑکی نے عرض کی: قسم اس کی جس نے حضور کو حق کے ساتھ بھیجا میں نکاح نہ کروں گی جب تك حضور یہ نہ بتائیں کہ خاوند کا حق عورت پر کیا ہے۔فرمایا:
[1] مستدرك کتاب النکاح باب حق الزوج علی ال زوجۃ دارا لفکر بیروت ٢/١٨٩،کشف الاستارعن زوائد البزار حدیث ١٤٦٦ موسسۃالرسالہ بیروت ٢/١٧٨
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع